قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی چیئرمین کا اچانک دورہ۔فتوحات کے جشن میں گلے ملنے کی ویڈیو نے شائقین کو نئی سوچ میں ڈال دیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے یہ
پاکستان کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں شاندار واپسی کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز اپنے نام کی اور ٹرائی سیریز میں بھی مسلسل دو میچز جیت کر کرکٹ فینز کے دل جیتنے کی۔کوشش کی۔ ٹیم کی اس فارم کے دوران پی سی بی کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم سے ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں چیئرمین محسن نقوی خود گراؤنڈ میں موجود ہیں اور کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کوچز سے انتہائی والہانہ انداز میں گلے مل رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی اور دلچسپ بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔
شائقین کرکٹ اس پورے منظر نامے کو ایک منفرد مکسچر کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ایک طرف فینز ٹیم کی حالیہ کامیابیوں پر بے حد خوش ہیں، تو دوسری طرف وہ یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ جب ٹیم فتوحات سمیٹ رہی ہو تو ایسے میں بورڈ کے اعلیٰ حکام کا یوں گراؤنڈ میں آ کر کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ گھل مل جانا کتنا ضروری ہوتا ہے؟جب کہ ٹورنامنٹ جاری ہے اور پاکستان کا امتحان باقی ہے۔ کرکٹ کے سنجیدہ حلقوں کا ماننا ہے کہ جب کھلاڑی گراؤنڈ میں پرفارم کر رہے ہوں تو اس کامیابی کا اصل سہرا انہی کے سر سجنا چاہیے۔ایسے لمحات میں انتظامیہ کے اس طرح کے دورے فینز کے جذبات اور توجہ کو اصل ہیروز سے ہٹا سکتے ہیں۔ یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور فینز اس پر اپنے ملے جلے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم چند ہفتے قبل جب انگلینڈ میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئی تو اس کے کھلاڑیوں کو ذلیل و رسوا کیا گیا ۔ذلیل اس معنی میں کہ چلتے دورے سے آدھے درجن کھلاڑی واپس بلا لیے گئے اور رسوا اس تناظر میں کہ امام الحق اور محمد رضوان کو لے کر جو کچھ کیا گیا۔ اس کے بعد کیا باقی بچتا ہے۔
