لندن،کرک اگین رپورٹ۔پی سی بی کا ماحول ایجنڈوں کا جنگل،میڈیامدد گار،عاقب واقعی مسخرہ،مکی آرتھر نےبھی بم گرادیا۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کے سابق غیر ملکی کوچز ایک ایک کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیاست اور بد انتظامی کے راز کھولے جارہے ہیں۔سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنے بعد کے غیر ملکی کوچ جیسن گلیسپی کی حمایت کردی اور ان کا عاقب جاوید کو مسخرہ کہنا درست قرار دیئا،مزید انکشاف کیا اور خوفناک تنقید کی ہے۔
پاکستان کیلئے مرتبہ ہیڈ کوچنگ کرنے والے مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پی سی بی کا ماحول ایجنڈوں کا جنگل ہے۔پاکستان کرکٹ اپنے پائوں پر کہاڑی ماررہی ہے اور بورڈ ہی اس کا دشمن ہے۔گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی اچھے کوچز لائے گئے تھے،مجھے بہتری کی امید تھی لیکن پھر وہی بات کہ ایک مشین حرکت میں آگئی،میدیا پر ایجنڈے چلائے گئے۔وہ چلے گئے،ان سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ نہ ہوا،مجھے افسوس ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ایک جنگل ہے۔مکی کا یہ کہنا در اصل یہ بتانا تھا کہ جنگل میں یہ بستے ہیں اور جنگل میں کوئی قانون اور وعدے نہیں ہوتے۔یہ کھلاڑیوں کیلئے خرابی پیداکرتے ہیں اور آخر میں پاکستان کرکٹ متاثر ہوتی ہے۔پی سی بی اب بھی افراتفری سے بھرا پڑا ہے اور کھلاڑی صرف اور صرف تکلیف میں ہیں۔میں جیسن گلیسپی کے پاکستان کرکٹ اور عاقب جاوید کو مسخرہ قرار دیئے جانے سے متفق ہوں۔
چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کے ذلت آمیز اخراج کے بعد سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بد انتظامی اور موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سازشوں کا انجام قرار دیا تھا۔