ملتان ،کرک اگین رپورٹ
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں آج کڑامقابلہ ہوگا۔ایونٹ کی ہر دلعزیز ٹیم پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطانز کے ساتھ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔زلمی کارواں ایونٹ میں یہ دوسرا اور میزبان سلطانز کا تیسرا میچ ہے۔بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی پشاور زلمی کراچی کنگز کو ہراکر یہاں پہنچی ہے،جب کہ سلطانز پہلے میچ میں قلندرز سے ہارکر دوسرے مقابلہ میں گلیڈی ایٹرز سے جیتےنے کے باعث واپس اعتماد میں آئے ہیں۔میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔
دوسرے الفاظ میں آج بابر اور رضوان میں جوڑ پڑے گا۔پاکستان کی ٹیم میں شامل یہ کھلاڑی محدود اوورز کے ٹی20 فارمیٹ میں اوپنرز آتے ہیں۔دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
پی ایس ایل 8 کراچی کنگز کیلئے پی ایس ایل 7 میں تبدیل،مسلسل دوسری شکست
ملتان میں کاروباری حلقوں کی مقامی چھٹی ہونے کے باعث ،پھر بابر اعظم کی جھلک اوربیٹنگ دیکھنے کے لئے کرکٹ فینز کی جانب سے زبردست جوش وخروش ہے اور ہائوس پیک ہونے کا امکان ہے۔
ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے باہمی میچزکا ریکارڈ دیکھاجائے تو 11 بار ٹاکرا ہوا۔ ملتان کو8 فتوحات کے ساتھ نمایاں سبقت حاصل ہے۔زلمی صرف 3 میچزہی جیت سکی ہے۔یوں یہ نفسیاتی برتری ملتان سلطانز کو حاصل ہوگی۔
ویسٹ انڈیز کے نئے ٹی20 کپتان روومین پاول نے پشاور زلمی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور آج رات ملتان سلطانز کے خلاف کھیلنے کے لیے دستیاب ہیں۔
ٹاس کا سکہ کس کے حق میں گرے گا۔رضوان 2 بار ٹاس جیت چکے ہیں۔اس بار ان کےمقابل بابر اعظم ہیں جو ٹاس کا سکہ اپنے حق میں لے جاسکتے ہیں۔یقینی طور پر ٹاس کی فاتح ٹیم پہلے بائولنگ کو ترجیح دے گی۔بعد میں بیٹنگ والی ٹیم جیت سکتی ہے۔