لاہور،اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
کرک اگین نیوز،تجزیہ سچ ،پی ایس ایل 8میچز شیڈول کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونگے۔
اس بات کی تصدیق اتوار دوپہر 2 بجے ہوگئی ہے۔
کرک اگین نے ہفتہ کی رات لکھا تھا کہ فیصلہ اسلام آباد سے ہوگا،سب سے قبل چند روز بیشتر یہ بھی لکھا تھا کہ یہ سب ایک ظاہری منظرنامہ ہے،اصل کہانی کچھ اور ہے۔
پی ایس ایل 8،پی سی بی اور پنجاب حکومت جھگڑے کا فیصلہ اسلام آباد میں
اب ظاہری بیان کے مطابق وفاقی حکومت اور پی سی بی پیٹرن انچیف وزیراعظم پاکستان کی مداخلت کے بعد معاملہ حل ہوگیا ہے۔سکیورٹی اخراجات میں پی سی بی ٹوکن فیس کے طور پر ضروری اخراجات کے بل دے گا۔باقی اخراجات وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔
قومی میڈیا میں آج دوپہر یہ خبریں بریک ہوئی تھیں کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے جب کہ حقیقت میں اس موضوع پر دونوں میں جمعہ بلکہ اس سے بھی قبل بات ہوچکی تھی۔
پی ایس ایل8 ہچکولے کھانے لگی،لاہور اور راولپنڈی کے میچز شفٹ ،فرنچائز برہم،اصل وجہ
پی ایس ایل 8 کے میچز اب کراچی شفٹ نہیں ہونگے۔