| | | |

رمیز دشمنی میں ملتان کی بھینٹ،پی ایس ایل تقریب کراچی شفٹ،میچز سے بھی محروم

 

 

لاہور،کراچی۔کرک اگین رپورٹ

رمیز دشمنی میں ملتان کی بھینٹ،پی ایس ایل تقریب کراچی شفٹ،میچز سے بھی محروم۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ رجیم نے ملتان کے ساتھ کوئی ذاتی پرخاش نکال لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ساتھ ملتان کو میچز کی میزبانی سے بھی محروم کیا جارہا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے سب کچھ کراچی ودیگر شیروں میں منتقل کیا گیا ہے ۔

سابق چیئرمین رمیز راجہ نے اس بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان میں شیڈول کی تھی لیکن نجم سیٹھی کی ٹیم افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس بار ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب کے کرکٹ فینز اور عوام نے ابھی سے سخت رد عمل دیا ہے۔

اس سے قبل اسی رجیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اس ماہ کے شروع کا شیڈول ٹیسٹ بھی ملتان سے کراچی منتقل کیا تھا،بھونڈا ڈرامہ کیا تھا کہ دھند کی وجہ سے یہ ہوا،حالانکہ ملتان ان دنوں مسلسل دھوپ میں چمکتا رہا تھا۔

مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *