| | | | | | | | |

جاوید میاں داد کا اہم موقع پر بھارتیوں کو خاص تحفہ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے بھی 1986 کے چھکے کی یادیں تازہ کرلیں۔شارجہ میں نسیم شاہ کے بیٹ سے لگنے والے چھکوں کے اگلے روز انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں وزٹ کیا تھا۔

پی سی بی نے آج جمعہ کو جاوید میاں کی تصاویت جاری کی ہیں،ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  وہ ٹرافی کے ساتھ خوش ہیں۔

ایشیا کپ فائنل سے قبل کی ریہرسل،بابر اعظم کی فارم،2 کھلاڑیوں کو مواقع

جاوید میاں داد نے پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹرمیں قائم  پی سی بی میوزیم کا وزٹ کیا۔انہوں نے 1986 کے آسٹریلیشا کپ کی ٹرافی کو قریب سے دیکھا،جب فائنل میں شارجہ میں جاوید میاں داد نے آخری بال پر چھکا لگا کر پاکستان کو تاریخی جیت دلوائی تھی۔

پاکستان کے سابق کپتان نے 1992 ورلڈکپ ٹرافی  کے ساتھ بھی تصویر بنوائی اور بڑی اہم یادیں تازہ کیں،ویسے اس  موقع پر کہ جب پاکستان نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سے ایک بال پر 2 ٹیموں بھارت اور افغانستان کو ایشیا کپ فائنل سے باہر پھینکا تھا،میاں داد کی یہ تصاویر بھارتی کرکٹرزوفینزکے لئے اچھا تحفہ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *