| | | |

نظام انصاف،48 گھنٹوں سے کم وقت گرفتاریاں،جرمانے، افغان فینز کے خلاف کارروائی مکمل

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی فینز پر حملہ کرنے والے افغان کرکٹ فینز پر جرمانے،آئندہ کے لئے ملک سے ڈی پورٹ کرنے کی وارننگ۔48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں سیکڑوں گرفتاریاں،تفتیش اور فیصلے جاری ہوگئے ہیں۔اسے کہتے نظام انصاف،اسے کہتے ہیں 130 نہیں ،کچھ اور نمبر۔

دور روز قبل بدھ کی شب شارجہ میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی سنسنی خیز شکست کے بعد افغان کرکٹ فینز نے اسٹیڈیم کے اندر پاکستانی فینز پر حملے کردیئے تھے۔نتیجہ میں کرسیاں چلی تھیں۔پی سی بی نے گزششتہ روز ہی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

پی سی بی کا بڑا اقدام،میتھیو ہیڈن ورلڈ ٹی 20 میں پھر مینٹور مقرر

دبئی،شارجہ پولیس حکام نے 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں تفتیش مکمل کی۔117 افغانی اور مجموعی طور پر 400 کے قریبا فراد گرفتار کئے گئے تھے۔افغان شدت پسندوں کو دبئی پولیس نے  3،3 ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا ہے۔ ساتھ میں وارننگ بھی ایشو کی ہے کہ آئندہ ایسا ہوا تو انہیں ملک بدری کا سامنا ہوگا۔

آئی سی سی کا فیصلہ آگیا،آصف علی اور فرید خان بڑی سزا سے محفوظ

اتفاق یہ بھی ہے کہ اس میچ میں شریک پاکستان اورا فغانستان کے پلیئرز آصف علی اور فرید خان بھی جرمانہ کی لپیٹ میں آئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *