| | | | | | |

پی سی بی کا بڑا اقدام،میتھیو ہیڈن ورلڈ ٹی 20 میں پھر مینٹور مقرر

 

 

لاہور،میلبورن:کرک اگین رپورٹ

پی سی بی کا بڑا اقدام،میتھیو ہیڈن ورلڈ ٹی 20 میں پھر مینٹور مقرر۔میتھیو ہیڈن آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر ہوگئے۔
وہ 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔
آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

شعیب اختر کی ویرات کوہلی کے بارے میں عجب پیش گوئی

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کہتے ہین کہ میں میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔اس ضمن میں ایک مرتبہ پھر پارٹنرشپ پر میں بینک الفلاح کا بھی مشکور ہوں۔

مینٹور میتھییو ہیڈن کہتے ہیں کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔میں ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کررہا ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *