| | |

قومی ٹی 20 کپ کل سے ملتان میں،جنوبی پنجاب قسمت چمکنے کی امید پر

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے جڑنے کے بعد ملتان روشنیوں میں نہانے والاہےقومی ٹی 20 کپ دلکش ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منتقل ہوگیا ہے۔ 33 میچوں کے ٹورنامنٹ کے آخری 17 میچوں کی وہ میزبانی کرے گا ۔

کل سے ملتان میں میلہ سجے گا۔

ایکشن سے بھرپور ٹی 20 کا پہلا مرحلہ  راولپنڈی میں بدھ کو ختم ہوا اور 30 ​​گروپ میچوں میں سے  16 مکمل ہونے کے بعد خیبرپختونخواپوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر بلوچستان ہے۔

خیبرپختونخوا نے  اپوزیشن کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور کل سے ملتان میں شروع ہونے والے ایونٹ میں پانچوں فریق خالد عثمان کے جوانوں کو لاحق خطرے سے ہوشیار رہیں گے۔

  بلوچستان نے پانچ میں سے تین میچ جیتے اور دو میں شکست کھائی۔ یاسر شاہ کی کپتانی میں بلوچستان نے 2022 کے آغاز میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت  لیا تھا۔

شعیب اختر کی ویرات کوہلی کے بارے میں عجب پیش گوئی

سعود شکیل کی قیادت میں  کھیلنے والی سندھ ٹیم کم نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے لیکن بلوچستان کے ساتھ چھ پوائنٹس پر  ہے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب اور ناردرن کے خلاف 42 اور 10 رنز سے جیت کے ساتھ شاندار آغاز کیا لیکن درمیان میں ہچکولے کھا گئے – بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور وسطی پنجاب سے ہار گئے۔ 

چوتھے نمبر پر موجود ناردرن اپنے ہوم گراؤنڈ پر اپنے پانچ میں سے تین میچ ہار کر کمزور رہے۔ سندھ اور خیبر پختونخواہ سے اپنی مہم کا کامیابی سے  آغاز کرنے کے بعدانہوں نے راولپنڈی میں اپنے آخری تین میچوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے وسطی پنجاب کو تین رنز سے شکست دی، بلوچستان سے 19 رنز سے ہار گئے اور جنوبی پنجاب کے خلاف پانچ رنز سے سنسنی خیز مقابلے پر مہر ثبت کی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کا 2019 ایڈیشن جیتا لیکن پچھلے دو ایڈیشنز میں فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے۔

جنوبی پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے تین میچوں میں سے دو جیتے۔

وسطی پنجاب پچھلے ایڈیشن کے فائنلسٹ  ہیں،ان کی شروعات بدترین رہی۔ نہ صرف یہ کہ وہ سب سے نیچے ہیں اور صرف ایک جیت میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ ان کے کپتان آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی اس کے دوسرے میچ کے دوران بائیں ہاتھ کی ویبنگ پھٹنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ایڈیشن میں  اگر کوئی ٹیم ملتان میں قسمت بدلنے کی امید کر رہی ہے تو وہ وسطی پنجاب ہوگی۔ وہ کل دوپہر کو ملتان میں بلوچستان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *