| | |

انڈر 19 ایشیا کپ ،لٹل اسٹارز بن گئے سپر اسٹارز،پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ایشیا کپ ،لٹل اسٹارز بن گئے سپر اسٹارز،پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں لٹل اسٹارز بگ اسٹارز بن گئے۔پاکستان نے بھارت کو روند دیا،
آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں ایشیا کپ انڈر19 کے گروپ اے کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو  8وکٹوں سے شکست دے دی ۔
گرین کیپس نے 260 رنز کے تعاقب میں بااعتماد آغاز کیا اور شامل حسین کے 8 پرآ ئوٹ ہونے کے بعد شاہزیب خان اور آذان اویس نے شاندار شراکت بنائی اور اسکور 138 تک لے گئے لیکن شاہزیب کے 63 پر آئوٹ ہونے کے باوجود کوئی فرق نہ پڑا۔آذان اویس نے 122 بالز پر سنچری مکمل کی۔پاکستان کو اس سے مدد ملی۔کپتان سعد بیگ نے بھی ذمہ داری دکھائی۔پاکستان نے ہدف 47 اوور میں  2وکٹ پر پورا کرکے میچ  8وکٹوں سے جیت لیا۔آذان 105اور سعد  68پر ناقابل شکست رہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ ،بھارتی اننگ مکمل،ذیشان کے 4 شکار

اس سے قبل بھارتی ٹیم پورے 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 259 رنز بناسکی۔3 پلیئرز نے ہاف سنچریاں بنائیں ۔پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *