راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
سرفراز سرفرازی سے دور،بدقسمتی کا سایہ،پی ایس ایل 8 میں گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 2 وکٹ کی جیت مل گئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بدترین شکست ہوگئی۔
شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز تباہ کن تھا۔17 پر 4 وکٹیں گرگئی تھیں۔ول سیمڈ صفر،یاسر خان 5،کپتان سرفراز احمد 3 اورافتخار احمد2 رنزبناسکے۔5 ویں وکٹ پر محمد نواز اور نجیب اللہ زردان نے ناقابل یقین انداز میں 104 رنزکی شراکت بناکر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔فضل حق فاروقی نے یہاں اہم وکٹ لے کر اسلام آباد کو بریک تھرو دیا۔محمد نواز شاندار 52 رنزبناکر گئے۔
عمر اکمل پہلی بار فارم میں آئے اور آتے ہی سب کچھ بدل دیا۔صرف14 بالز پر 43 دھواں دھار رنز بٹورے۔5 چھکے بھی لگائے۔نجیب اللہ 34 بالز پر 59 قیمتی اسکور بناکر گئے۔اس سے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے20 اوورز میں 6 وکٹ پر179 اسکور بناکر جیت کی امیدیں قائم کیں۔فضل حق فارقی نے 25 رنز دے کر 3 اورفہیم اشرف نے 29 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔
پاکستان میں پی ایس ایل کے درمیان خواتین غیرملکی کرکٹرز کی بڑی آمد
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ صفر پر گئی،جب رحمان اللہ گرباز باہر ہوئے۔اس کے بعد کولن منرو نے خوفناک لاٹھی چارج کیا،اس دوران ایلکس ہیلز 12 بناکر گئے۔شاداب خان 8 کرسکے لیکن کولن منرو کی 29 بالز پر 63 رنزکی اننگ سے میزبان ٹیم کا اسکور ریٹ آسمان پر تھا۔ 9 وورز میں 5 ویں وکٹ گرگئی تھی لیکن اسکور بھی 120 ہوگیا۔111پر آصف علی جب 6 رنزبناکر گئے تو کوئٹہ کو لگا کہ 6 وکٹیں لے کر وہ میچ میں واپس آگئے ہیں۔سامنے اعظم خان جیسا پہاڑ موجود تھا۔ان کے ساتھ فہیم اشرف جڑگئے۔رن ریٹ ایشو نہیں تھا۔نتیجہ میں کبھی سلو اور کبھی چھکے جوڑ کر میچ میں واپسی کی۔6 وکٹ کا کوئی پریشر نہ تھا،وہ 25 بالز پر جب 35 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو اس وقت اسلام آباد کو 10 بالز پر 11 ہی اسکور درکار تھے۔19 ویں اوور کی آخری بال پر حسن علی بھی کیچ دے گئے۔دونوں وکٹیں عمید آصف نے لیں۔آخری اوور میں 9 رنزدرکار تھے۔2 وکٹیں باقی تھیں۔
فہیم اشرف نے پہلی بال پر چوکا لگایا،پھر دوسری پر بھی چوکا لگا،کوئٹہ کیمپ پر اندھیرا آگیا۔بس پھر 3 بالز قبل 8 وکٹ پر ہدف پورا تھا،گلیڈیا یٹرزکے لئے 2 وکٹ کی شکست رقم تھی۔اس ناکامی کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر پی ایس ایل 8 سے باہر ہونے کی مہر لگ گئی۔عمید آصف نے37 رنز دے کر 3 اور محمد نواز نے 17 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔