| | | | | | |

پی ایس ایل 9 پلے آف بادشاہت،شکر ہے ٹاس ہارگئے،کہنے والے رضوان اور ان کی ٹیم کا وننگ ٹوٹل سیٹ

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 پلے آف بادشاہت،شکر ہے ٹاس ہارگئے،کہنے والے رضوان اور ان کی ٹیم کا وننگ ٹوٹل سیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ محمد رضوان نے ٹاس ہارنے کے بعد ہنستے ہوئے کہا تھا کہ اچھا ہو،ہم ٹاس ہارگئے۔وجہ یہ ہے کہ ہمیں نہیں معلوم یہ پچ کیا کرنے والی ہے،کیسی نکلے گی اور کیا نتائج دے گی،فیصلے کا اختیار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو گیا،اس نے جھٹ ملتان سلطانز کو پہلے کھلادیا۔

گزشتہ میچزکے برعکس ملتان سلطانز نے سکور بورڈ پر 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 185 رنزکا مجموعہ سیٹ کیا ہے۔یاسر خان 12 اور 2 سنچریز بنانے والے عثمان خان  اگرچہ 21 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔محمد رضوان نے 47 بالز پر69 رنزبناکر بتایا کہ کھیلاجاسکتا ہے۔جانسن چارلس اور افتخار احمد نے اننگ کے آخری چوتھائی حصہ میں چارج سنبھالا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے بائولرز بے بس تھے۔چالس29   بالز پر 53 رنزبناکر بولڈ ہوئے اور افتخار  8بالز پر  2رنزبناکر ناٹ آئوٹ لوٹے۔محمد عامر نے 40 رنز دے کر 2 اور ابرار احمد نے 39 رنزکے عوض ایک وکٹ لی جب کہ  محمد وسیم جونیئر نے 31 رنز کے عوض ایک آئوٹ کیا۔

اب یہ اسکور کیسا ہے،وکٹ اتنی آسان نہیں ہے،کوئٹہ کیلئے جیت مشکل ہوسکتی ہے۔،میچ کا نتیجہ ملتان کی بادشاہت کا فیصلہ کرنے والا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *