| | | | | | |

پی ایس ایل 9،ملتان میں قلندرزٹاس تو جیت گئے،فیصلہ دلچسپ،پچ کیا کرنے والی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

پی ایس ایل 9،ملتان میں قلندرزٹاس تو جیت گئے،فیصلہ دلچسپ،پچ کیا کرنے والی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل 9) کے 7 ویں میچ کا ٹاس  لاہور قلندرز نے جیت لیا ہے۔ایک بار پھر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ پچ کل سے مختلف ہے،لیکن اس کا رویہ کل جیسا ہی ہوگا۔

اب سوال یہاں یہ ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ہوگا یا نہیں،یہ وقت بتائے گا۔

آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ ہے۔قلندرز اپنے 2 میچزہارچکے ہیں۔سلطانز دونوں میچز جیت چکے ہیں۔

آج سے یہ ٹیمیں تیسرا میچ شروع کررہی ہیں۔ملتان سلطانز جیت کی ہیٹ ٹرک کرنا چاہے گی اور قلندرز مسلسل تیسری شکست سے بچنے کی کوشش کریں گے،اس لئے کہ شکست کا مطلب ہوگا کہ اس کی ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک ہوگی۔

پہلے بیٹنگ والی ٹیم 175 کرسکتی ہے اور یہ وننگ اسکور ہوگا لیکن آج کا موسم تھوڑا تبدیل ہے،ڈیو فیکٹر اہم ہوگا۔

رضوان کہتے ہیں کہ ٹاس اہم انہیں ہوگا۔شاہین کہتے ہیں کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگتی ہے۔شاہ نواز دھانی کی واپسی ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *