ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
پی ایس ایل 9،کنگز سلطانز کے سامنے سرنگوں،ملتان کا فاتحانہ آغاز۔کرکٹ اور پی ایس ایل کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کا فاتحانہ آغاز۔ایک بار پھر کراچی کینز کو ہوم گرائونڈ پر شکست دے دی۔55 رنزکی فتح بڑی ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے تیسرے میچ کا ٹاس شان مسعود نے ضرور جیتا لیکن ان کیلئے مفید نہ رہا۔ملتان سلطانز کو پہلے کھلاکر وہ فائدہ نہ لیاجاسکا جو سوچا تھا۔ملتان سلطانز نے 17 رنز پر اگرچہ پہلی وکٹ محمد رضوان کی کھودی جو 14 بالز پر 11 رنزبناکر آئوٹ ہوئے لیکن اس کے بعد ڈیوڈ میلان اورریزا ہینڈرکس نے دوسری وکٹ پر 121 رنزکی شراکت قائم کرکے اچھے اسکور کی بنیاد رکھ دی۔کراچی کنگز کی ٹیم یہ شراکت 16 ویں اوور میں جاکر توڑ سکی جب ڈیوڈ میلان41 بالز پر 52 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔ہینڈرکس 54 بالز پر 79 رنزکے ساتھ ناقابل شکست رہے،انہوں نے 3 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔خوشدل شاہ 28 پر ناٹ آئوٹ آئے۔اننگ میں ٹوٹل 4 چھکے لگے۔17 چوکے لگائے گئے۔سب سے دلچسپ مار تبریزشمسی کی تھی جن کو 4 اوورز میں سب سے زیادہ 45 رنزپڑے اور کوئی وکٹ نہ ملی۔حسن علی بھی ناکام گئے۔میر حمزہ اور ڈینیئل سمز نے ایک ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل 9،ملتان میں میچ جاری،دنیا بھرکیلئے بند
جواب میں کراچی کنگز آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔10 رنز پرجیمز ونس 5 اور سعد بیگ صفر کے ساتھ واپس تھے۔کپتان شان مسعود اور شعیب ملک اسکور کو 62 تک لے گئے ،یہاں سلطانز کیلئے قیمتی وکٹ اسامہ میر نے لی،شان مسعود 30 رنز بناکر ڈیوڈ ویلی کو کیچ دے گئے۔99 کے اسکور پر تجوبہ کار بیٹر شعیب ملک کی ہمت بھی جواب دے گئی جو 35 بالز پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 53 رنزبناکر کیچ دے گئے۔اس کے بعد لائن ایسی لگی کہ 2 رنزکے اندر 4 وکٹیں گرگئیں۔محمد نواز 7 کرسکے،جب کہ 3 کھلاڑی ڈینیئل سامز،،حسن علی اور میر حمزہ صفر پر گئے۔کراچی کنگز ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹ پر 130 رنزبناسکی۔پولارڈ 28 پر ناٹ آئوٹ تھے۔ملتان نے میچ 55 رنز سے جیت لیا۔
بابر اعظم میچ ونرنہ میچ فنشر،آج پشاورزلمی کو ثابت،پاکستانیوں کو جواب دے دیا،گلیڈی ایٹرز کامیاب
فاسٹ بائولر محمد علی نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اسامہ میر نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دیئے اور ایک وکٹ لی۔ڈیوڈ ویلی اور عباس آفریدی نے 2،2 وکٹیں لیں۔