| | | | | | |

پی ایس ایل کہانی،اہم واقعات،عجب حرکات،مخبوط الحواس واقعات،پہلا حصہ

عمران عثمانی

پی ایس ایل کہانی،اہم واقعات،عجب حرکات،مخبوط الحواس واقعات،پہلا حصہ۔پاکستان سپر لیگ 2023 کاوقت آن پہنچا،وسل بجنےکو ہے،سنسنی خیز میچز کے ساتھ کئی یاد گار واقعات ایک بار پھر پی ایس ایل ہسٹری کا حصہ بن جائیں گے۔۔پی ایس ایل 8 کو اس بار کورونا سے خطرہ نہیں  رہے گا لیکن دہشت گردی جیسے واقعات سے ایک مسئلہ ضرور ہوگا۔،مختلف ممالک کے کھلاڑی ایک جگہ جمع ہونگے.رسک اپنی جگہ ضرور ہوگا۔

کرک سین نے پی ایس ایل کے لئے مضمون تیار کیا ہے جس میں 2016 کے پہلے ایڈیشن سے لے کر 2020تک کے 5ویں ایڈیشن تک کے اہم واقعات کو قلمبند کیا گیا ہے اس میں دلچسپی بھی ہے اور تجسس بھی،معلومات بھی ہیں اور سبق بھی،تاریخ بھی ہے اور تاریخ سے سیکھنے اور سمجھنے کے لئے بہت کچھ۔پی ایس ایل کہانی بھی ہے اور پی ایس ایل کے رنگ بھی۔اس سلسلہ کا دورا حصہ 2021 سے 2022 تک کے واقعات کا ہوگا،جوجلدیہاں پیش کیا جائے گا۔پی ایس ایل کہانی،اہم واقعات۔ 

اب اس بات کو ہی لے لیں کہ 2022 فروری میں پی ایس ایل 5شروع ہوئی تو دنیا میں کورونا کی آواز ضرور تھی لیکن خوف زیادہ نہیں تھا لیکن جب پی ایس ایل مارچ کے دوسرے عشرے میں داخل ہوئی تو بہت کچھ بدل گیا تھا،کہنے کا مطلب یہ ہے کہ  لیگ خوف،ڈر،مایوسی اور پریشانی کے سائے میں مکمل ہونے جارہی تھی جبکہ اس سال کی لیگ امید،اطمینان اورخوشی کے ساتھ بہتر مستقبل کی آس پر شروع ہورہی ہے،تماشائیوں کے لئے دروازے کھل رہے ہیں،اسی پی ایس ایل میں دروازے بند ہوئے تھے اورا سی پی ایس ایل نے دروازے کھلے ہیں۔

پی ایس ایل کہانی،وکٹوں کی سنچری والے واحد گیند باز کون،ریکارڈ کون توڑےگا

اسی ایونٹ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی اورقذافی ا سٹیڈیم لاہور کے بند دروازوں کے پیچھے بقیہ میچز کروانے کا اعلان کیا گیا تھا.پی ایس ایل 2020کے دوران بڑی خبر یہ تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ 2 ہفتے کیلئے آئی پی ایل ملتوی کرنے پر مجبور ہوا،انگلش ٹیم کولمبو میں پریکٹس میچ چھوڑ کر لندن روانہ ہوگئی ،ٹیسٹ سیریز ملتوی ہوئی جو گزشتہ ماہ کھیلی گئی ہے۔پھر آئی پی ایل پہلے ایک ماہ اور پھر غیر معینہ مدت تک التوا میں گئی.کورونا نے لیگ کے اختتامی لمحات میں پی ایس ایل 2020 کو لپیٹ میں لے لیا اور اس کے شیڈول میں پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا گیا،گویا ایک میچ کم ہوا اور دن بھی کم ہوئے تاکہ لیگ جلد ختم ہوسکے۔ بھارت میں موجود جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم بھی دورہ منسوخ کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی ۔پی ایس ایل ختم ہونے سے قبل ہی انگلش کرکٹرز جیسن رائے، ایلکس ہیلز ،معین علی اور جیمز وینس سمیت تمام کھلاڑی وطن واپسی میں عجلت کا شکار ہوگئے۔ ۔پاکستان کرکٹ بورڈ پر اس وقت سکتہ طاری ہوگیا جب ایک انگلش کرکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کی افواہ پھیلی اور پی سی بی نے اگلی صبح پورا ایونٹ ہی ملتوی کردیا ۔ معلوم ہوا کہ جس انگلش کرکٹر میں کورونا وائرس کی بات کی گئی تھی وہ ایلکس ہیلز تھے جو کراچی کنگز کیلئے کھیل رہے تھے ۔پی ایس ایل کہانی،اہم واقعات۔

 ایک اہم بات یہ تھی کہ کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر اپنے ساتھ پشاور زلمی کو بھی سیمی فائنل میں لے گیا۔گویایونائیٹڈ اپنی شکست سے خود تو باہر ہوا ہی لیکن زلمی کا فائدہ کرگیا۔دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے پی ایس ایل 2020 کیسا عجب تھا،آغاز بھی جیت سے کیا اور اختتام بھی جیت پر کیا لیکن فائنل فور سے بھی وہ باہر تھے ۔اس نے افتتاحی میچ 2 مرتبہ کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف جیتا اور آخری میچ میں کراچی کنگز کو ہرایا۔ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقا کے ریلی روسوو پورے ایونٹ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے عشق اور تماشائیوں کے سحر میں گرفتار رہے،وہ کئی ماہ تک تعریف کرتے پائے گئے۔
سال 2020کے آخر میں کھیلی گئی لیگ کے باقی میچزمیں حارث رئوف کا شاہد آفریدی کو آئوٹ کرکے معافی مانگنا یاد گار واقعہ رہا.اسی طرح ابتدائی ایڈیشنز مٰیں حسن علی نے جنریٹر والا جشن مناکر توجہ لی تھی۔پی ایس ایل کہانی،اہم واقعات۔

پی ایس ایل کہانی، بیٹنگ ریکارڈز میں فخرزمان نے بابر اعظم سے بڑا اعزاز چھین لیا

پا کستان سپر لیگ2020 میں ایک دلچسپ واقعہ بھی ہوا ،پشاور زلمی کا ٹریننگ سیشن بحث میں بدل گیا۔ حسن علی کے ساتھ یا سر شاہ کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی انہیں ذرا برابر بھی خیال نہیں رہا کہ یہ گرائونڈ ہے پیسر کی بیٹری چارج ہورہی تھی،اکثریت نے مذاق اڑایا۔لاہور قلندرز کا انداز واسٹائل پی ایس ایل 5کے ابتدائی تین میچز میں بھی وہی تھا جو گزشتہ 4سیزن میں تھا کہ شکست پر شکست لیکن قلندرز نے اچانک تاریخ رقم کردی ،اس نے 4 نئے کارنامےسرانجام دے دیئےجو اس سے قبل قلندرز کی کتاب میں نہیں تھے۔

پہلا کارنامہ یہ تھا کہ پی ایس ایل کی 5 سالہ تاریخ میں قلندرز نے پہلی مرتبہ جیت کی ہیٹ ٹرک کی دوسرا یہ کہ زلمی کیخلاف یہ اسکی دوسری فتح تھی اس سے قبل کھیلے گئے 9میچز میں اسے 8-1سے خسارے کا سامنا تھا۔یہ کسی بھی فرنچائز کا کسی بھی حریف ٹیم کیخلاف منفی ترین ریکارڈ تھا۔تیسرا یہ کہ قلندرز پہلی مرتبہ ایونٹ کے اختتامی لمحات میں ٹاپ 3 میں شامل ہوگئے۔چوتھی بات یہ تھی کہ قلندرز کی یہ اس تک کی زیادہ فتوحات کا ریکارڈ تھا۔پی ایس ایل2020میں ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔

پاکستان سپر لیگ 2020پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی نشاۃ ثانیہ بنی، پہلی بار پاکستان میں ہوئی، کامران اکمل 1000رنز،وہاب ریاض 50 وکٹ اور محمدسمیع ہیٹ ٹرک والے پہلے بائولر بنے. وہاب ریاض کی مونچھیں ، شین واٹسن پر امام الحق کی نامناسب فقرے بازی، ہوائی سیلفی لینا،ہوائی جشن منانا،بائولر کا بیٹسمین کے قدموں میں گرجانا بڑے واقعات میں تھا. ویسٹ انڈین کھلاڑی ، پشاور زلمی کے کپتان وکوچ ڈیرن سیمی کا کراچی میں مزار قائد پر پاکستانی پرچم تھامنا امن کا بہتر پیغام ثابت ہوا۔
پی ایس ایل سے نامور ستارے قومی کرکٹ کے ریڈار پر ابھرے،پہلی ہیٹ ٹرک محمد عا مر نے کی ، احمد شہزاد اور وہاب ریاض کی تلخ کلامی اور دھکم پیل ، نازیبا جملوں کا تبادلہ، ہاتھا پائی، کیرون پولارڈ کے پش اپس،شرجیل خان،خالد لطیف سمیت اہم کرکٹرز کا سپاٹ فکسنگ ریڈار میں آنا منفی پہلو تھے۔
پی ایس ایل سال کے آخر یعنی نومبر میں مکمل ہوئی جبکہ پی ایس ایل ستمبر کے آخر سے نومبر کے شروع تک یو اے ای میں کھیلی گئی.ورلڈ ٹی 20 ملتوی ہوا تھا،ایشیا کپ بھی نہ کھیلا جاسکاتھا۔

پی ایس ایل کہانی،کراچی کنگز ناکامیوں میں لاہور سے آگے نکل گئی،میچز ہسٹری

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *