کرک اگین رپورٹ ۔
قائداعظم ٹرافی گولڈ ،کرکٹ کی تازہ ترین خبر ہے کہ پہلے راؤنڈ کے تیسرے روز کا کھیل ختم، کئی بلے بازوں کی شاندار سنچریاں
قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پہلے راؤنڈ کے تیسرے روز کا کھیل مکمل ہو گیا ہے، جس میں بلے بازوں اور باؤلرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دن کے اہم میچز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بابر اعظم کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے لیکن وہ وکٹ پر ناٹ آؤٹ ہیں اور ان کے پاس مواقع کم ہیں۔
سیالکوٹ بلوز بمقابلہ کراچی بلوز (نیشنل گراؤنڈ، اسلام آباد)
سیالکوٹ بلوز نے کراچی بلوز کے خلاف اپنی دوسری اننگز 388 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے حریف ٹیم کو ایک بڑا ہدف دیا۔ سیالکوٹ کی جانب سے محمد حریرہ نے 141 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ محسن ریاض 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ 350 رنز کے تعاقب میں کھیل کے اختتام تک کراچی بلوز نے اپنی دوسری اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 2 رنز بنا لیے ہیں۔
پشاور بلوز بمقابلہ فیصل آباد (ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم)
پشاور بلوز کے خلاف فیصل آباد کی پہلی اننگز 259 رنز پر سمٹ گئی۔ عتیق الرحمان 72 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ پشاور کے ساجد خان اور محمد عدنان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور بلوز کی جانب سے فالو آن کرائے جانے کے بعد فیصل آباد نے تیسرے دن کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 1 وکٹ پر 54 رنز بنا لیے ہیں، تاہم انہیں میچ برابر کرنے یا جیتنے کے لیے اب بھی مزید 190 رنز کا خسارہ درپیش ہے۔
فاٹا بمقابلہ لاہور وائٹس (ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد)
لاہور وائٹس کے خلاف فاٹا کی دوسری اننگز 283 رنز پر تمام ہوئی۔ فاٹا کی طرف سے محمد فاروق نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور سلمان خان جونیئر نے 53 رنز کا تعاون کیا۔ جیت کے لیے 412 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں لاہور وائٹس کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار دکھائی دی اور دن کے اختتام تک 40 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اسٹار بلے باز بابر اعظم 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ فاٹا کے آفاق آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد بمقابلہ ملتان (شعیب اختر سٹیڈیم، راولپنڈی)
ملتان کی پہلی اننگز اسلام آباد کے خلاف 327 رنز پر ختم ہوئی۔ عمران رفیق نے 140 رنز کی زبردست باری کھیلی، جبکہ اسلام آباد کے موسیٰ خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں اسلام آباد نے تیسرے دن کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنا کر میچ میں 51 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی ہے۔ اسلام آباد کی طرف سے راجہ حمزہ وحید نے 60 رنز بنائے، جبکہ ملتان کے حسن حفیظ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
