| | |

قائد اعظم ٹرافی ،میچ میں 10 وکٹیں،فیصلہ کن موڑ

لاہور ،11 اکتوبر 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز

قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے تیسرے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں، سندھ نے سدرن پنجاب کے 381 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنا لیے ہیں ۔ سندھ کی جانب سے ابرار احمد نے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ناردرن کے فالو آن کے بعد بلوچستان نے دن کا کھیل ختم ہونے پر پانچ وکٹوں پر 136 رنز بنا لیے ہیں ۔ بلوچستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے ابھی 168 رنز درکار ہیں۔ ۔ ناردرن نے اپنی پہلی اننگز 520 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کے درمیان کوئی کھیل نہیں ہوسکا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *