| | | |

پاکستانی نژاد کرکٹر سےنسلی امتیازی سلوک،بھارتی پالیسی پر انگلینڈ بورڈ کا نیا فیصلہ

لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی نژاد کرکٹر سےنسلی امتیازی سلوک،بھارتی پالیسی پر انگلینڈ بورڈ کا نیا فیصلہ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد کرکٹرز کے ساتھ بھارتی نسلی سلوک کو دیکھتے ہوئے مستقبل کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے اور حال ہی میں اپنے کھلاڑی شعیب بشیر کے ساتھ ہونے والے سلوک کو بھارت کی پاکستان دشمنی اور سیاسی بنیادوں پر اس کی دنیا بھر میں تشہیر کی پالیسی کو سخت ناپسند کیا ہے اور ساتھ میں یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ بھارت کرکٹ معاملات میں ضرورت پڑنے پر آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرسکتا ہے،جیسا کہ پاکستان کے ساتھ ہوتا ہے۔ورلڈکپ 2023 اس کی واضح مثال ہے۔

شعیب ملک بنگلہ دیش لیگ چھوڑ کر اچانک دبئی پہنچ گئے،کس سے ملاقات چل رہی

شعیب بشیر اگرچہ لندن واپس جاکر بھارتی ویزا حاصل کرچکے ہیں لیکن وہ پہلے ٹیسٹ میچ سے محروم ہوئے ہیں۔کھلاڑیوں نے اسے سخت ناپسند کیا ہے اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) نے اسے حد سے زیادہ سیاسی عمل قرار دیا ہے۔

شعیب بشیر کیلئے لندن سے بھارتی ویزا کی گڈ نیوز

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں کائونٹی کھیلنے والے تمام ایشیائی کرکٹرز کا ریکارڈ یکجا کرے گا اور اس کو مانیٹر کرتے ہوئے اس کے لئے ایک پالیسی بنائے گا تاکہ مستقبل میں بھارتی وزا کیلئے یہ سب کچھ نہ ہو،جو اس بار ہوا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *