ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی
رنگ ونور کی برسات میں پی ایس ایل سیزن 8کا شاہانہ آغاز ہوگیا،سیٹھی نے کوئٹہ اور پشاور اگلا پڑاو کااعلان کردیا۔
پی ایس ایل سیزن 8 کی افتتاحی تقریب کو 25 کروڑ روپے سے یادگار بنادیاگیا۔شائقین آتش بازی دیکھکرمبہوت رہ گئے ۔ملتان سٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا،رنگ و نور کی برسات ،سخت سردی کے باوجود شرکاء کا جوش و خروش عروج پر رہا۔تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا ،جس سے ملتان اسٹیڈیم روشنی میں نہا گیا،اور مقامی فنکاروں ، گلوکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا،جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔
پی ایس ایل 8،آتش بازی ، ملتان اسٹیڈیم کے ٹاور میں آگ ،شعلے
تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جبکہ اختتام پی ایس ایل کے سیزن 8کے لئے خصوصی تیار کردہ گانا پرہوا۔جسے عاصم اظہر اور شائی گل نے پیش کیا؛ اس میں “ریپ ٹچـ” فارس شفیع نے دیا، اور اس کی کمپوزنگ مشہور موسیقار عبداللہ صدیقی کی ۔شدید سرد موسم کے باوجود شرکاء کی بھاری موجودگی کے باعث اسٹیڈیم میں تل دھر نے کی جگہ موجود نہ تھی، جس کے باعث اسٹیڈیم کے دروازے بند کرنے پڑے۔ تقریب میں پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمز،اس میں شامل کھلاڑیوں،اور ٹیم آفیشلز بھی اپنی ٹیم کی کٹ پہن کر شریک ہوئے۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان کے شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کی نمائندگی کے لئے “ملتان سلطان”کی ٹیم بنائی گئی، جسے خطے کے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے اس کو بطور” پلیٹ فار م” استعمال کیا، اورجس نے اب تک اچھی کرکٹ پیش کی،اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم بیک وقت اندھیرے اور نیلی لائٹس میں
انہوں نے کہا کہ ہم نے دبئی سے جو سفر شروع کیا تھا وہ ملتان تک پہنچ گیا، اگلے برس ہم کوئٹہ اور پشاور جارہے ہیں ۔پی ایس ایل نے ہمیشہ نئے کھلاڑی دیئے ہیں ۔رواں برس 14 پاکستانی کھلاڑی ڈیبیوکررہےہیں ۔اسی پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو شاداب، حسن، شاہین آفریدی اور حارث جیسے کھلاڑی دیئے ہیں۔ پی ایس ایل ایک ایسابرانڈ بن گیاہے جس کو ہم فخر سے بتاسکتےہیںچیئرمین پی سی بی نے کہاکہ پی ایس ایل کی سلور ٹرافی فرانس سے آئی ہے،اگلے سال کوئٹہ اور پشاور میں بھی میچز کروائیں گے ،پی ایس ایل نے عوام کو بہت اثاثے دیئے ۔