احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
رمیز راجہ اور شعیب اخترنے پاک،بھارت میچ کا نتیجہ بتادیا،کسے 14 تاریخ گزرنے کی جلدی۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتاب،سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستان اور بھارت کے میچ کی فیورٹ ٹیم کا بتادیا،ایک ٹیم کی خوبیوں کا بتادیا۔ساتھ میں دوسری ٹیم کی خامیاں بتادی ہیں۔رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم فیورٹ نہیں ہے۔احمد آباد میں بھارت فیورٹ ہے،اس کے پاس سکلز،صلاحیت اور کھلاڑی موجود ہیں۔اسپنر کلدیپ یادیو ہیں۔پیسرز ہیں۔بیٹرز ہیں۔ان کا کمبی نیشن اچھا ہے،ان کی پچ ہے۔ان کی کنڈیشنز ہیں،پاکستان کو ہرانے کے لئے بہت آگے جانا پڑے گا،یہ ایک کھلاڑی کی کاکردگی پر نہیں ہوگا،ٹیم کو زورلگانا ہوگا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ حسن علی کی سپیڈ کم ہے،اس پر وہ بھارتیوں سے امار کھائیں گے۔شاہین کی انگلی زخمی ہے۔پیس اور ورائٹیز متاثر ہیں۔اسپن ڈیپارٹمنٹ کمزور ہے۔2 اسپن آل رائونڈرز کھلائے جاتے ہیں،سپیشلسٹ کوئی نہیں ہے۔میرے خیال میںاسامہ میر کو کھلاتے لیکن یہ نہیں کھلائیں گے۔بھارت کے خلاف جیتنے کے لئے اس روز ہمت چاہئے۔اعصاب اچھا رکھیں اور سوچیں کہ میں نے یا ہم نے ہیرو بننا ہے۔
گھن گرج،دھک دھک،کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان اوربھارت آمنے سامنے،مسلسل ہارکی وجہ پکڑی گئی،قابو پائو،جیتو
ادھر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی بھارت کو فیورٹ مانا ہے اور ان کے بیٹرز کی تعریف کی ہے لیکن انہوں نے کہا ہےکہ پاکستان افغانستان نہیں ہے۔بابر اعظم نے ابھی رنز نہیں کئے،وہ پوری کوشش کریں گے،بڑے میچ کے بڑے پلیئر ہیں۔میں عبداللہ شفیق کی جگہ فخرزمان کو کھلاتا۔وہ چل جائیں تو بیس اوورز میں 155 کرلیتے۔محمد رضوان اتنا بڑا تگڑا نہیں ہے کہ اکیلے اس پرچھوڑیں،کیونکہ اس نے کیپنگ کرنی ہوتی ہے۔بھارت کو ہراکر آسٹریلیا سے جیتنا آسان ہوگا۔ہارگئے تو مشکل ہوگا۔مجھے علم ہے کہ بھارت یہ میچ جیتتا نظر آتا ہے لیکن پاکستان کا ابھی کھیلنا باقی ہے۔پاکستان کو رائٹ آف کرنا بے وقوفی ہوگی،تگڑی ٹیم ہے۔برابر کے چانسز ہیں،میرا خیال ہے کہ حارث رئوف سے نیا بال کرواسکتے ہیں۔نواز کو کس کیپسٹی میں کھلایا جارہا ہے۔بابر اعظم کی کپتانی کا امتحان ہے۔بہتر فیصلہ کریں۔کوشش کریں کہ دلیری سے کھیل کر جیتیں یا ہاریں،لڑتے نظر آئیں۔میں چاہتا ہوں کہ پاکستان جیتے،اس کا جیتنا ایونٹ کیلئے اچھا ہے۔
سنیل گاواسکر نے کس پاکستان کرکٹ ٹیم کو ناقابل تسخیربولا،محمد عامر کوہلی کے ساتھ،عماد کی بھی باتیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا میچ آج احمد آباد میں کھیلاجائے گا۔شعیب اختر نے آخر میں کہا ہے کہ جلدی سے 14 تاریخ گزر جائے۔عذاب پڑا ہوتا ہے۔
ادھر بھارت کے سابق کپتان سنیل گاواسکر نے بھارت کو فیورٹ بولا ہے۔ اور سابق کپتان کپیل سیو نےکسی کو بھی فیورٹ ماننے سے انکار کیا ہے۔