| | | | |

پاکستانی کوچز کی توہین،رمیز راجہ نجم سیٹھی پر برس پڑے،پست ذہنیت کا طعنہ

 

 

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی نہیں ہیں،تاحال کسی کمیٹی ٹائپ کے ہیڈ ہیں،ان کے ایک بیان پر مجھے شدید غصہ ہے اور اس سے ان کی پشت ذہنی سوچ واضح ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہارِ سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کیا ہے۔

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ایک وقت تھا ،کرکٹ ہیڈ کوارٹر اور سب کچھ انگلینڈ آسٹریلیا کے پاس تھا،پھر یہ بر صغیر آیا،شروع میں فارن کوچز کی اہمیت تھی۔کورسز ہوا کرتے تھے۔پاکستان میں بھی غیر ملکی کوچز لگے۔

اب وقت اور آگیا،اب تو پاکستان کے کوچز کوالیفائیڈ ہوگئے ہیں۔ایسے میں نجم سیٹھی کا یہ کہنا کہ پاکستان کے کوچز نہیں لگاسکتے۔ان۔کے مفادات ہوتے ہیں،سیاست کرتے ہیں اور غیر ملکیوں کے سامنے کمزور ہیں ،توہین ہے۔

رمیز راجہ نے نجم سیٹھی کو کہا ہے کہ پاکستان کے کوچز کے کورسز بند کردیں،تاکہ پھر کم سے کم ان کی توہین نہ ہو۔یہ اس لئے کہ کورسز وغیرہ اور محنت ضائع جائے گی۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *