لاہور۔رمیز راجہ چیمپئنز ٹرافی میں کمنٹری کریں گے یا نہیں،بڑی خبر صرف کرک اگین پر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے سابق کپتان اور معروف کرکٹ مبصر،کمنٹیٹر اور تجزیہ کار رمیز راجہ بھی شامل ہیں۔آئی سی سی ایونٹ کی وجہ سے ان کی راہ میں ھائل رکاوٹیںرمیز راجہ چیمپئنز ٹرافی میں کمنٹری کریں گے یا نہیں،بڑی خبر صرف کرک اگین پر دور ہوگئی ہیں اور وہ پاکستان میں اپنے ہی گرائونڈز سمیت متعدد مقامات سے کمنٹری کریں گے۔
آئی سی سی نے اگرچہ تاحال آفیشلی اعلان نہیں کیا ہے لیکن کرک اگین ذرائع کے مطابق رمیز راجہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پینل میں شامل ہیں اور کمنٹری کریں گے۔
اس سے قبل پاکستان میں ہونے والے سہہ ملکی کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی خدمات کسی وجہ سے حاصل نہیں کرسکا تھا اور اس میں زیادہ تر مسائل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تھے،اس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو ان کی کمنٹری اور کرکٹ کی دلکش آواز سے محروم کیا گیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کل 19 فروروی سے کراچی میں ہوگا۔پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔