راولپنڈی ٹیسٹ،مشفیق الرحیم کی سنچری،بنگلہ دیش کی پرتری کیلئے پیش قدمی،الارم
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ٹیسٹ،مشفیق الرحیم کی سنچری،بنگلہ دیش کی پرتری کیلئے پیش قدمی،الارم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ مشفیق الرحیم کی پاکستان کے خلاف سنچری مکمل۔اننگ جاری۔مہمان ٹیم کا اب برتری حاصل کرنے کی جانب مارچ ہوسکتا ہے۔
ہفتہ کو 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلے سیشن میں بنگلہ دیش نے دن کی پہلی،مجموعی طور پر چھٹی وکٹ 332 کے اسکور پر گنوائی،جب لٹن داس 56 رنزبناکر نسیم شاہ اور رضوان کا گٹھ جوڑ بنے،اس کے بعد مہدی حسن مرزا نے مشفیق الرحیم کا ساتھ دیا اور لنچ تک اسکور 6 وکٹ پر 389 رنز کردیا۔
مشفیق الرحیم نے اپنی شاندار سنچری مکمل کی۔وہ208 بالز پر 101 رنزکے ساتھ موجود تھے۔ان کے ساتھ مہدی حسن 29 کے ساتھ ہیں۔
بنگلہ دیش کو اب پاکستان کے اسکور 448 رنزکو پورا کرنے کیلئے صرف 59 رنز درکار ہیں،اس کے ساتھ اسے برتری بھی مل سکتی ہے۔