| | | | |

ورلڈ کپ تاریخ میں روانڈا کی پہلی اپ سیٹ فتح،پیسر کی 4 بالز پر 4 وکٹیں

 

 

کرک اگین رپورٹ

Getty images

زمبابوے ٹیم کو بڑی شکست ،ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں روانڈا کی کمزور ٹیم کی پہلی تاریخی جیت۔

جنوبی افریقا میں جاری انڈر ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روانڈا کی کھلاڑی کی 4 بالز پر مسلسل 4 وکٹیں۔ایونٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک بھی بنالی ہے۔

روانڈا نے کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈر 19 ٹیم کے دوسرے گروپ میچ میں زمبابوے کو 39 رنز سے شکست دے کر پہلی تاریخی فتح درج کرائی ہے۔یہ ٹیم پاکستان کے خلاف پہلا میچ ہارگئی تھی۔

روانڈانے  119 رنز کا اسکور کیا۔تین بیٹرز کے علاوہ دیگر بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا، لیکن  اپنے ٹوٹل کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے بڑا کارنامہ یوں بھی سر انجام دیا کہ  زمبابوے ایک موقع پر   5 وکٹوں پر 80 رنز بناچکا تھا،پھر یہاں سے چھ گیندوں میں پانچ وکٹوں کے ساتھ ٹیم ٹھیکانے کھاکر  فتح حاصل کی ۔

سیمر ہینریٹ ایشموے کی چار گیندوں میں چاروکٹیں  شامل تھیں۔ جنوبی افریقہ کی میڈیسن لینڈسمین نے پیر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف مقابلے میں پہلی ہیٹ ٹرک کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *