پرتھ،کرک اگین رپورٹ
زمبابوے کی پاکستان کے خلاف جیت یا پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا خفیہ کردار سامنے آیا ہے۔اس بات کا انکشاف خود سکندر رضا نے کیا ہے جو پاکستانی نژاد ہیں اور زمبابوے کی جانب سے کھیلتے ہیں۔پاکستان کے خلاف جیت میں اہم کردار سکنرر رضا نے اداکیا۔
سکندر رضا نےبتایا ہے کہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ایک کلپ نے پاکستان کے خلاف کچھ کرکے دکھانے کا مجھے ابھاراہے۔میچ کی صبح،بہت صبح میں سونے کی ناکام کوشش ررہا تھا۔ایسے میں مجھے ایک کلپ بھیجاگیا جو دنیا کے عظیم کھلاڑی رکی پونٹنگ کا میرے بارےمیں تھا۔پونٹنگ نے میری گزشتہ 6 سے 7 پرفارمنسز پر میری بے انتہا تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ
ٹی 20 ورلڈ کپ ،زمبابوے سے شکست کا کرک اگین خدشہ سچ،سیمی فائنل ابھی ممکن
سکندر رضا نے 33 سے 34 سال کی عمر میں بہترہونا اور بہتری لانا آسان نہیں ہے۔میں برملا کہوں گا کہ اس نے یہ سب سیکھ لیا ہے۔چاہے کسی بھی قسم کے فارمیٹ کی کرکٹ ہو۔
رضا کہتے ہیں کہکس طرح پونٹنگ نے پاکستان کے خلاف میچ جیتنے والی کارکردگی پیش کرنے کی مجھے ترغیب دی۔اس پر رضا کا بھی جواب آگیا ہے کہ
آپ کا بہت بہت شکریہ، رکی ،کیسے ایک کلپ نےعجوبہ کیا۔
رضا کہتے ہیں کہ میں جانتا ہوں کہ ایک چھوٹا ساکلپ تھا جو مجھے آج صبح بھیجا گیا تھا اور وہ تھا رکی پونٹنگ کا ۔میں پرجوش تھا۔ میں گھبرایا ہوا تھا۔ میں آج کے بارے میں بہت پرجوش تھا۔ حوصلہ افزائی ہمیشہ موجود تھی، لیکن اگر مجھے اس چھوٹے سے دھکے کی ضرورت تھی، تو میں نے سوچا کہ اس کلپ نے آج صبح ایک حیرت انگیز کام کیا ہے۔ لہذا رکی کا بھی بہت بہت شکریہ۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ،قومی کرکٹرز،نے پوری قوم کو غرق کردیازمبابوے سے شکست
پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 کے گروپ 2 کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلہ میں ایک رن سے ہرادیا۔پاکستان کے خلاف سکندر رضا نے25 رنزکے عوض 3 قیمتی وکٹیں لیں۔