رشی پنت ناکام ہیڈ،بھارتی دارالحکومت جے پور میں پسپا،اویش خان نے کمال کردیا
جے پور،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل 2024 کا ایک اور سنسنی خیز میچ۔جے پور میں دہلی کیپیٹلز کو راجستھان رائلز کے خلاف آخری اوور میں 6 رنز درکار تھے۔اکسر پٹیل اورٹرسٹن ٹروبس وکٹ پر موجود تھے۔اویش خان بائولر تھے۔
راجستھان رائلز نے 5 وکٹ پر 185 رنزبنائے۔ریان پراگ نے 45 بالز پر 84 ناٹ آئوٹ رنزبنائے۔جواب میں دہلی کیپیلٹز ٹیم 5 وکٹ پر 173 رنزیہی بناسکی اور12 رنز سے ہارگئی۔ڈیوڈ وارنر کے 49 رنزرائیگاں گئے۔کپتان رشی پنت 26 بالز پر 28 کرکے بوجھ ہی بنے۔آخری اوور کروانے والے اویش خان نے صرف4 رنز دیئے،یہی نہیں4 اوورز میں29 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔
طوفان میں بمرا کو بائولنگ نہ دینے پر پانڈیا کے پیچھے پنڈت پڑگئے،حیرت انگیز انکشافات
ایونٹ میں بھارتی دارالحکومت دہلی کیپیٹلز کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔راجستھان رائلز کی مسلسل دوسری جیت ہے،ٹیبل پر اس کی دوسری پوزیشن ہے۔