حیدرآباد،دکن،کرک اگین رپورٹ
رضوان نےا پنی صحت،سعید انور کے اہم مشورے کے متعلق بتادیا،پاکستانی ٹیم کی احمد آباد روانگی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبرں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ میری طبعیت اب ٹھیک ہے۔کرمپ بھی درست ہوگئے ہیں لیکن تھوڑا سا پرابلم ہے ،میں فزیو کے ساتھ کام کررہا ہوں۔الحمدللہ تھوڑی صحت بہتر ہے۔محمد رضوان کہتے ہیں کہ یہ میرا پہلا ورلڈکپ ہے تو میری پہلی سنچری بھی ہے۔ملک جیتا ،24 کروڑ عوام جیتی تو مجھے خوشی ہوئی ہے۔عبداللہ شفیق کہتے ہیں کہ دبائو تھا لیکن فوکس رکھ کر کھیلا۔ادھر رضوان کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ سے کہا کہ بورڈ کو نہیں دیکھنا،بیس اوورز میں سوکا ہدف تھا،ایک سو دس کرلئے۔پھر جو اہداف طے کئے وہ پورے ہوئے۔
عبداللہ کہتے ہیں کہ رضوان کی وجہ سے مجھے پریشر محسوس نہیں ہوا،ہم بائولرز کے متعلق بھی پلان کرتے رہے کہ کسے مارنا ہے۔
محمد رضوان کا مین آف دی میچ غزہ میں کس کے نام،خود ہی اعلان کردیا
رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے ورلڈکپ سے قبل سعید انور کو فون کیا تھا،ان سے پوچھا تھا،رہنمائی مانگی تھی۔سعید انور نے کہا تھا کہ پچز پر نہ سوچنا،وہ مختلف ہوتی ہیں،ان کی ایڈوائز نے میرا مائنڈ پچز اور ماحول سے باہر نکال دیا تھا۔بھارت کے خلاف میچ کے لئے وہ بھی تیار ہیں اور ہم بھی تیار۔
پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف بڑے میچ کیلئے حیدر آباد سے احمد آباد روانہ ہوگئی ہے۔چارٹرڈ فلائٹ سے یہ سفر ہوگا۔