| | |

روہت شرما کی درخواست نظرانداز،ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 فائنل کا مقام کنفرم

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کے فائنل کا بھی فیصلہ کردیا ہے،مسلسل چوتھی بار لندن ہی فائنل کا میزبان ہوگا۔روہت شرما نے انگلینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی دینے کے لیے آئی سی سی  پر سوال اٹھای لیکن ڈبلیو ٹی سی فائنل 2027 دوبارہ انگلینڈ میں ہوگا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے آئی سی سی کی منصوبہ بندی پر سوال اٹھایا تھا۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے روہت کی درخواست کو نظر انداز کر دیا ہے۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل 2027 بھی انگلینڈ میں اور جون میں آئی پی ایل 2027 کے فائنل کے بعد کھیلا جائے گا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے مقامات

2021: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، ساؤتھمپٹن، انگلینڈ

2023: بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، اوول، لندن، انگلینڈ

2025: TBD بمقابلہ TBD، لارڈز، لندن، انگلینڈ

2027: TBD بمقابلہ TBD، انگلینڈ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *