| | | | |

سکاٹ لینڈ بھی فارغ،نیدرلینڈز ورلڈکپ 2023 میں کوالیفائی کرگیا،جانیئے کیسے

بلاوایو۔کرک اگین رپورٹ

سکاٹ لینڈ بھی فارغ،نیدرلینڈز ورلڈکپ 2023 میں کوالیفائی کرگیا،جانیئے کیسے۔نیدرلینڈز نے ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سکاٹ لینڈ کے خلاف 5 وکٹ کی جیت بھی ضروری تھی اور ریڈ لائن اوورز سے کم  میں ہدف کا حصول بھی۔ڈچ ٹیم نے فیورٹ سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹ سے ہراکر آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر 2023 کے فائنل میں قدم رکھ دیئے ہیں ۔جہاں 9 جولائی کو اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا لیکن یہی 2 ٹیمیں ورلڈکپ 2023 کھیلیں گی۔

بلاوایو میں سکاٹ لینڈ نے9  وکٹ پر 277 اسکور کئے۔جواب میں نیدرلینڈز نے ہدف 5 وکٹ پر42 اوورز 5 بالز پر پورا کرلیا۔یہی ہدف اگر 44 اوورز میں پورا نہ ہوتا تو سکاٹ لینڈ شکست کے باوجود کوالیفائی کرجاتا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *