ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور بھارت کےمیچ کے دن بھی ایک ہنگامہ تھا،کیا کم تھا کہ مزید کچھ اور ہوتا۔ہرگز نہیں ۔دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میچ،یہاں تک کہ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا بڑا میچ قرار دیاجارہا ہے۔اس میں کتنے واقعات ہوئے۔ایشون کا شان مسعود کا کیچ پکڑ کر اچھلنا۔بعد میں کیچ میں چیٹنگ کا ہونا۔اسی طرح نو بال،ہری فٹ پر بولڈ،3 فاضل رنز،وائیڈ بالز،کوہلی کی شاندار اننگ وغیرہ۔یہ اتنے سارے ہنگامے تھے جو سالہا سال ذہنوں میں رہیں گے۔بہت کچھ تھا۔اس کے بعد مزید کیا ہو لیکن لگتا ہے کہ جیسے ابھی تو بہت کچھ اور ہونا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا ہنگامہ ہوا ہے۔ٹیم کے کوچ چیخ پڑے۔بائولر برف کے ٹکڑے ٹخنوں سے لگائے ڈریسنگ روم میں چیخنے پر مجبور ہوا۔یہ سب ہوگیا،کسی کو شاید کوئی فرق نہ پڑا۔ٹیم چھوٹی تھی۔
ہوبارٹ میں آج پیر کے روز2 میچز تھے۔پہلا میچ توسکون سے ہو گیا۔بنگلہ دیش نیدرلینڈز سے جیت گیا ۔دوسرا میچ آنکھ مچولی کا شکار رہا۔بارش نے متعدد بار ڈسٹرب کیا۔اب فیصلے کے لئےشاید 3 بالز اور کھیل ہونا تھا۔ویسے تو24 بالز باقی تھیں لیکن پروٹیز ٹیم فتح سے 13 رنزدور تھی کہ امپائرز کو مجبور ہوکر کگیل روکنا پڑا۔پوائنٹس کی تقسیم ہوگئی۔یہ بات جتنی لکھنے اور پڑھنے میں سادہ سی ہے۔واقعہ اس سے کہیں زیادہ ہولناک ہے۔
بھارتی وانٹرنیشنل میڈیا میں کس چیٹنگ کی ہیڈلائنز،ویورشپ کا نیاریکارڈ
بارش نے ہوبارٹ میں پیر کے دن دوسرے میچ کے کھیل کو متعدد مواقع پر روک دیا، اس سے پہلے کہ اسے آخر کار جنوبی افریقہ کی فتح تک پہنچایا جاتا،کھیل اس وقت ختم ہوگیا جب جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے مزید 13 رنز درکار تھے اور تمام 10 وکٹیں باقی تھیں اور 24 گیندیں باقی تھیں، اننگ ابھی پانچ اوور تک نہیں پہنچی تھی،5 اوورز اس لئے ضروری ہوتے ہیں کہ کھیل کا رازلٹ اس سے کم میں ممکن نہیں۔ یہاں سے چونکادینے والی بات ہے کہ زمبابوے کے گیند بازوں اور فیلڈرز نے گیلی آؤٹ فیلڈ کے بارے میں متعدد بار امپائرز سے شکایت کی، بارش مسلسل بڑھتی جارہی تھی ۔ان کی نہیں سنی گئی۔ایسا لگتا تھا کہ جیسے امپائرز کو نتیجہ دلوانے میں جلدی ہو۔ ایک وقت مجبوری کا آیا یہاں تک کہ جب تیز گیند باز رچرڈ نگراوا پھسل گئے، انہیں زخمی حالت میں باہر لاناپڑا تو بھی امپائرز نے کھلاڑیوں کو روکے رکھا کہ وہ میچ مکمل کریں۔اس پر زمبابوے کے ہیڈ کوچ پھڑ پڑے ہیں۔
یہ ایسا فیصلہ تھا جس نے ہیوٹن کو غصے میں لال پیلا کردیا۔ ہیوٹن نے کہاہے کہ حالت یہاں تک ہوگئی تھی کہ ہمارا بائولر چینھنگ روم میں اپنے ٹخنوں پر برف کے بڑے ٹکڑوں کے ساتھ ٹکور کررہا تھا۔حالت خراب تھی۔چیخ رہا تھا ۔ہم اس حقیقت سے زیادہ خوش نہیں ہیں کہ باؤلنگ کے لیے میدان ٹھیک نہیں تھا۔ ہمیں اگلے دن یا اس سے زیادہ وقت میں اس کا اندازہ لگانا پڑے گا۔
ڈرامہ،ڈرامہ اور ڈرامہ،نواز نے نوبال کردی،پاکستان بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارگیا
ایک اور انکشاف ہوا ہےکہ زمبابوے کی پوری ٹیم امپائرز سے ناخوش تھی،ان کو علم تھا کہ اگریہاں کوئی طاقتور ٹیم کھیل رہی ہوتی تو فیصلہ کچھ اور ہوتا۔یہ بھی علم ہوا ہےکہ زمبابوے اور جنوبی افریقی کوچز میں بھی تکرار ہوئی ہے۔پروٹیز کو چ نے کہا ہے کہ اگر زمبابوے ہماری پوزیشن میں ہوتا تو شاید وہ بھی کھلینا چاہتا۔
نوبال،فری ہٹ پر رنز،آئی سی سی کا ثقلین اور ہیڈن کو جواب موصول،حقائق ساتھ