لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ٹی 20،جنوبی افریقا 110 پر آئوٹ،سلمان مرزا ہیڈ لائن میں۔لاہور آتے ہی پروٹیز پرواز بھول گئے۔پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 انترنیشنل میچ میں پروٹیز ٹیم صرف110 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔
پاکستان نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس جیتا۔پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔ایک تبدیلی تھی۔شاہین آفریدی ڈراپ ہوئے۔سلمان مرزا آئے۔31 سال اور 303 دن کی عمر میں وہ چھٹا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے۔لیفٹ ہینڈ پیسر کی عمدہ بائولنگ کی وجہ سے پروٹیز کو شروع سے ہی مشکلات پیش تھیں۔23 رنز تک 4 وکٹ گنوانے ٹیم پھر نہ سنبھل سکی۔ان میں سے 3 وکٹیں سلمان مرزا کی تھیں۔
پاکستانی بائولنگ لائن نے دبائو برقرار رکھا اور مہمان ٹیم کو 19.2 اوورز میں110 رنز پر آئوٹ کردیا۔ریزا ہینڈرکس صفر،کوئنٹن ڈی کاک 7 اورٹونی ڈی زورزی 7،ڈیوالڈ بریوس25 اور کپتان فیریریا15 کرسکے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 3 اور فہیم اشرف نے3.2 اوورز میں23 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔نسیم شاہ نے28 رنزدے کر2 آئوٹ کئے۔محمد نواز 4 اوورز میں 19 رنز دے کر کوئی آئوٹ نہ کرسکے۔ابرار احمد نے 1 وکٹ لی۔
