| | | | |

شاہین ایکسپریس برمنگھم میں سپیڈ پکڑگئی،بائولنگ میں پہلی بار کاٹ

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

شاہین ایکسپریس برمنگھم میں سپیڈ پکڑگئی،بائولنگ میں پہلی بار کاٹ۔ایج باسٹن میں شاہین شاہ آفریدی کا اصل رنگ،3 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم ناٹنگھم شائر کی ضروری جیت میں اہم کردار اداکیا۔

ٹی 20 بلاسٹ کے ایک میچ میں فاتح ٹیم نے3 وکٹ پر 214 اسکور کئے۔جائے کلارک نے 87 اور کولن منرو نے 89 رنزبنائے۔

جواب میں میزبان برمنگھم بیئرز نے ڈٹ کرمقابلہ کیا۔سام ہن نے 52 بالز پر 97 رنزکی ناقابل شکست اننگ کے ساتھ آخر تک مقابلہ کیا لیکن ٹیم 9 وکٹ پر 203 رنزتک گئی ۔شاہین نے 39 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اس طرح ناٹنگھم شائر 11 رنزسے فتحیاب ہوئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *