| | | |

شاہد آفریدی وہاب ریاض اور حفیظ کے حق میں سامنے آگئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

شاہد آفریدی وہاب ریاض اور حفیظ کے حق میں سامنے آگئے۔پاکستان کرکٹ پر طویل عرصہ نام نہاد آل رائونڈر کے روپ میں راج کرنے والے شاہد خان آفریدی نئے سیٹ اپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایسے کہ جہاں ان کے کنفلیکٹ آف انٹریسٹ کی بات آئی ہے تو حلف دینے لگتے ہیں لیکین دائیں بائیں کے ناموں پر وہ بھرپوردفاع کررہے ہیں۔

تازہ ترین ارشاد ہے کہ وہاب ریاض چیف سلیکٹر کیلئے موزوں ہیں۔محمد حفیظ کو ڈائریکٹر کے ساتھ ہیڈ کوچ لگانا بھی اچھا فیصلہ ہے،کہتے ہیں کہ یاد رکھیں کہ وہ دونوں پاکستان کے سابق کرکٹرز ہیں۔ان کو وقت دیں تاکہ وہ ایڈجسٹ ہوسکیں۔

تھا جس کا انتظار،پی سی بی اغوا ہوگیا،نادیدہ ہاتھوں کاوار،وہاب ریاض چیف سلیکٹر

کرکٹ فینز یاد رکھیں گے کہ 3 نومبر کو اس وقت جب موجودہ منیجمبنٹ کمیٹی کی گزشتہ مدت ختم ہورہی تھی،یہ وزیر اعظم بلکہ نگران وزیر اعظم کے پاس تھے،اگلے روز چیئرمین پی سی بی کے دفتر میں تھے اور رات میں چیئر مین ایکسٹنشن لے چکے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *