| | |

شاہد آفریدی کے بھارتی جھنڈے پر دستخط

قطر،کرک اگین رپورٹ

شاہد آفریدی، بھارتی جھنڈے ، دستخط۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارتی پرچیم پر سائن کردیئے ہیں۔قطر میں موجود لیجنڈز لیگ کے لئے بوم بوم آفریدی گزشتہ 24 گھنٹوں میں اپنے ایک مبینہ بیان کے باعث پہلے ہی خبروں میں تھے۔اب انہوں نے اپی جانب سے ایک ایساکام کیا ہے کہ اگر کسی بھارتی پلیئر نے یہ سب کیا ہوتا تو اب تک کیا کچھ ہوچکا ہوتا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے،جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شاہد خان آفریدی قطر میں بھارتی سکیورٹی ٹیم ممبر کے ساتھ ہیں۔شرٹ پر دستخط کرنے کے بعد  انہوں نے بھارتی جھنڈے پر بھی دستخط کئے۔

شاہد آفریدی، بھارتی جھنڈے ، دستخط۔شاہد آفریدی کے اس عمل پر مختلف تبصرے ہیں،کوئی اسے بڑے دل والا عمل قرار دے رہا ہے تو کسی کے نزدیک  بے فائدہ عمل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو ایک ایسے روز سامنے آئی ہے،جب دبئی میں آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے حکام جمع ہیں،جہاں پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کے حوالہ سے بھارت نے فیصلہ کرنا ہے اور پاکستان نے بھی جوابی طور پر بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے لئے اپنا پالیسی بیان دینا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *