شاہد آفریدی چھوٹے اورکمزور،عمران خان کا نام لینے کی جرات نہیں،صرف سازش کرتے،خوفناک جنگ شروع
لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ
شاہد آفریدی چھوٹے اورکمزور،عمران خان کا نام لینے کی جرات نہیں،صرف سازش کرتے،خوفناک جنگ شروع۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہد خان آفریدی کے دہرے طرز عمل نے انہیں متنازعہ بنادیا ہے۔وسیم اکرم اور وقار یونس کی طرح انہیں موقف لینا نہیں آیا بلکہ وہ رمیز راجہ کے ٹھوس موقف کے مخالف سائیڈ پر ٹھوس موقف لینے کے سبب گرفت میں ہیں۔ذکا اشرف کے دور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر انٹری،اس سے قبل نجم سیٹی کے زمانہ میں چیف سلیکٹر،اس کے بعد کبھی سامنے اور کبھی پس پشت رہ کر پاکستان کرکٹ کے ساتھ جڑنے کے سبب انہیں بھی تنقید کاسامنا ہے۔
حارث رئوف آپے سے باہر،فین پر حملہ کردیا،بازاری زبان،ماجرا کیا ہوا
معروف صحافی عمران ریاض خان نے اپنے وی لاگ میں شاہد آفریدی کی سیاست کو پاکستان کرکٹ کی تباہی اور شاہین آفریدی کے مستقبل کی خرابی کہا تو سابق پاکستانی کپتان نے ایکس پر اس کا جواب لکھا اور کہا ہے کہ ایسے ہیگیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں ہیں۔ان کے پاس بہتر لوگ ہوتے تو شاید وہ آج جیل میں نہ ہوتے۔تم کو ڈالرز کمانے کا شوق ہے،مجھے فلاحی کام کرنے ہیں۔
اس پر عمران ریاض خان نے جواب دیا کہ
شاہد آفریدی۔آپ بہت چھوٹے آدمی بھی نکلے۔ایک کمزور شخصیت۔آپ میں تو عمران خان کا نام لینے کی جرات بھی نہیں۔انسان غلطی کا پتلا ہے۔کاش آپ کہہ سکتے کہ عمران خان اپنی غلطیوں سے نہیں،موقف کی وجہ سے جیل میں ہیں۔کاش آپ اس کے پلستر کا مذاق اڑانے کی بجائے اس پر بننے والے جعلی مقدمات کی مذمت کرتے۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں میچ فکسنگ،پہلا کیس آگیا،آئی سی سی کی تصدیق،ایکشن