| | | |

سنیل شیٹھی سے ملنے پر بانچھیں کھل اٹھیں،عمران خان پر شاہد آفریدی کا جواب گول

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

سنیل شیٹھی سے ملنے پر بانچھیں کھل اٹھیں،عمران خان پر شاہد آفریدی کا جواب گول۔پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کی گرفتاری اورسزا کے حوالہ سے شاہد آفریدی کو چپ لگ گئی لیکن ہمسایہ ملک بھارتی اداکار سنیل شیٹھی سے ملاقات کے دوران شاہد آفریدی کی بانچھیں کھل اٹھی تھیں۔شاہد خان آفریدی ایک سابق کرکٹر ہیں۔انہوں نے کرکٹر ہونے کے ناطے بھی ہسٹری کے کامیاب کپاتن عمران خان کےحوالہ سےجواب دینے سے گریز کیاہے۔

وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح سوال کو گول کردیا۔اگلے سوال پر گویا ہوئے۔وہ ہونا چطاہئے جو ملک کیلئے بہتر ہو۔اب ان سے کوئی پوچھے جو اب تک ہوا۔وہ بہتری کی علامت ہے یا کچھ اور ہوگا تو بہتری کا آغاز ہوگا۔

ادھر ایئرپورٹ پر بھارتی ادکار سنیل شیٹھی سے ملنے پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔انہوں نے اپنے ساتھ موجود اپنی چھوٹی بیٹیوں کو ملوایا۔سیٹھی نے ان کے سر پر پیار سے ہاتھ رکھا۔

امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے عمران خان کے حوالہ سے شاہد آفریدیکےمبہم رد عمل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *