شکیب الحسن کی رضوان کو مارنے کی کوشش،امپائر نے کیا سخت ایکشن لیا
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
شکیب الحسن کی رضوان کو مارنے کی کوشش،امپائر نے کیا سخت ایکشن لیا۔بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کی جانب سے محمد رضوان کو بال مارنے کی پوری کوشش کو سوشل میڈیا پر نہایت ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ یہ بنگلہ دیش نہیں پاکستان ہے لیکن اس کے بعد بھی شکیب الحسن کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔
یہ پاکستان کی اننگ تھی۔آج راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے 5 ویں روز پاکستان 103 پر 4 وکٹ گنواچکا تھا،اننگ کا 33 واں اوور تھا شکیب نے دوڑنا شروع کیا لیکن رضوان وکٹ کیپر کے ساتھ باتوں میں مصروف تھے۔امپائر نے روکنے کی کوشش کی۔شکیب نے غصہ میں زور سے بال سامنے دے ماری۔شکیب الحسن کی حرکت پر رضوان ہکا بکا رہ گئے۔امپائر رچرڈ کیٹلبرو شدید غصہ میں آگئے۔انہوں نے سخت بات کی۔