| | | | |

شان مسعود نے بیٹنگ کوچ سے کیا مطالبہ کیا،محمد یوسف کو بائولنگ پر لگادیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے شان مسعود اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی گفتگو سامنے آگئی،اس بات چیت سے شان مسعود کے عزائم کلیئر دکھائی دیئے ہیں۔شان مسعود نے کھلے الفاظ میں محمد یوسف سے کہہ کر اپنی مرضی کی بائولنگ لگوائی اور پھر نیٹ پر بیٹنگ کے جوہر دکھائے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شان مسعود اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میں الفاظ کا تبادلہ خیال ہوتا ہے۔شان مسعود کہتے ہیں کہ مجھے ٹاپ اسپن بائولنگ  چاہئے۔آف اسپن ہو۔محمد یوسف بار بار پوچھتے ہیں  کہ آف سپن بائولنگ؟شان مسعود نے جواب دیا جی،اس پر بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ میں کروں بائولنگ۔اس پر شان  کہتے ہیں کہ جی۔

پاکستان،انگلینڈ سیریز کے لئے بڑے گروپ کا مصنوعی انداز،ٹیم میں گروہ بندی

 

اس کے بعد محمد یوسف نےانہیں سپن بائولنگ کی بیٹنگ پریکٹس کروائی۔شان مسعود نے چاروں جانب شاٹس کھیلے،نیٹ پر اعلی کوالٹی کرکٹ دکھائی۔جسے کوچز نے پسند کیا ہے۔بیٹنگ کے بعد شان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *