| | | | |

پاکستان،انگلینڈ سیریز کے لئے بڑے گروپ کا مصنوعی انداز،ٹیم میں گروہ بندی

 

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

 

انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں تاریخی سیریز کھیل رہی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے بی بی سی نے اس کی کوریج ریموٹ سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کی ریڈیو کی براڈ کاسٹنگ ٹیم پاکستان نہیں آرہی،وہ لندن سے ٹی وی پر بیٹھ کر کراچی سے لائیو کمنٹری کی کوشش کریں گے۔

ایک ایسا گروپ جس کے پاس ٹی وی اور ریڈیو کے میڈیا رائٹس ہوں،اس کا اپنے ہی ملک میں بیٹھ کر کوریج کرنا تھوڑا مصنوعی لگے گا لیکن بی بی سی آفیشل کا کہنا ہے کہ ہم اپنے سامعین کو اصل جھلک سنائیں گے۔

ترجمان بی بی سی کا کہنا تھا کہ لاجسٹک مسائل ہیں،اس لئے ہم اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہے ہیں۔

ادھر ایک اور ایشو بھی ہے۔انگلش ٹیم میں ایلکس ہیلز کی واپسی ہوئی ہے۔ساڑھے 3 سال بعد واپسی کرنے والے ایلکس ہیلز کو بین سٹوکس پسند نہیں کرتے۔اگلے ماہ شیڈول ورلڈ ٹی 20 کپ میں انگلینڈ ٹیم کو اس حوالہ سے گروہ بندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *