ڈھاکہ ۔کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ٹیم بنگلہ دیش میں بہترین سیریز کھیلے گی اور جیتنے کے لیے آئی ہے۔ انہوں نے کہا ہم بدلہ لینے نہیں آئے۔ انہوں نے گزشتہ سیریز کو یاد کیا۔ میڈیا نے بھی انہیں شکست کا احساس دلایا لیکن انہوں نے کہا وہ ماضی تھا۔ انہوں نے موجودہ سیٹ اپ سرفراز احمد ،عمر گل وغیرہ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ پلیئنگ 11 کل فائنل ہو گی۔پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کل شروع ہوگی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ٹرافی کی رونمائی ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کی گئی۔
پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان نجم الحسین شنتو نے ٹرافی کی رونمائی کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل سے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
