| | |

سکندر رضا کی آل رائونڈ پرفارمنس،سری لنکا زمبابوے سے ہارتے ہارتے بمشکل بچ گیا

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

سکندر رضا کی آل رائونڈ پرفارمنس،سری لنکا زمبابوے سے ہارتے ہارتے بمشکل بچ گیا۔۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم زمبابوے سے پہلا ٹی 20 ہارتے ہارتے بال بال بچی ۔سکندر رضا کی آل رائونڈ پرفارمنس نے سری لنکا کے پائوں سے زمین نکال دی تھی لیکن میتھیوز نے ریسکیو کیا اور سری لنکا آخری بال پر 3 وکٹ سے جیت گیا۔

افغانستان بھارت میں دوستانہ سیریز تو ہارگیا،روہت شرما کے ساتھ پھر ہوئی بری

سری لنکا کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف شدید مشکلات کا سامنا۔صرف 144 رنزکے تعاقب میں  اس کی 83 پر 6 وکٹیں گر گئی تھیں۔کوشال مینڈس اور کوشال پریرا17 اور 17 ہی کرسکے۔اس میچ میں واپسی کرنے والے اینجلیو میتھیوزنے چارج لیا،،داشن سناکا ساتھ ہوئے،آخر کار مزید کسی نقصان کے بنا 19 اوورز میں اسکور 130 تک لے گئے،6 بالز پر 14 رنز تھے۔پہلی 2 بالز پر 2 چوکے لگے اور پھر میتھیوز 46 رنزبناکر بائونڈری لائن پر کیچ ہوگئے۔اب 2 بالز پر6 رنزباقی تھے کہ چوکا لگا،آخری بال پر 2 رنزدرکار تھے۔وہ بھی بن گئے۔یوں زمبابوے جیت کے قریب آکر سنسنی خیز ٹی 20 میچ آخری بال پر 3 وکٹ سے ہارگیا۔سککندر رضا نے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل سری لنکا ٹیم5 وکٹ پر 143 اسکور بناسکی۔کپتان سکدررضا نے 62 رنزکئے۔سری لنکا کو 3 میچز کی سیریز میں برتری ہوگئی ہے۔،

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *