پاکستان جنوبی افریقہ کے 3 ٹی 20 میچز اگلے ماہ ملتان میں شیڈول
لاہور ،28 اگست2024 :ء،پی سی بی میڈیا ریلیز
پاکستان جنوبی افریقہ کے 3 ٹی 20 میچز اگلے ماہ ملتان میں شیڈول
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیمیں آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم 13 ستمبر کو ملتان پہنچے گی۔ تینوں میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بالترتیب 16، 18 اور 20 ستمبر کو ہوں گے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تینوں میچز براہ راست نشر کیے جائیں اور خواتین کی کرکٹ کو نمایاں کیا جائے16 اور 18 ستمبر کو میچ شام 7 بجے شروع ہوں گے جبکہ 20 ستمبر کو میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم 21 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوگی جب کہ پاکستان ٹیم 23 ستمبر کو روانہ ہوگی۔
پاکستان آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہےجبکہ جنوبی افریقہ ، گروپ بی میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہے۔
اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف بالترتیب 28 اور 30 ستمبر کو وارم اپ میچوں کے بعد پاکستان کا مقابلہ 3 اکتوبر کو شارجہ میں سری لنکا سے ہوگا اس کے بعد 6 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ دبئی میں ہوگا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ 11 اکتوبر کو دبئی میں اور نیوزی لینڈ کے خلاف 14 اکتوبر کو دبئی میں میچ ہوگا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا۔
اسکواڈ یہ ہے:
فاطمہ ثنا ( کپتان )، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن۔
نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر، ٹریولنگ ریزرو)، رامین شمیم اور ام ہانی (دونوں نان ٹریولنگ ریزرو) ملتان میں پری سیریز کے تربیتی کیمپ اور سیریز کا حصہ ہوں گی البتہ صرف نجیہہ اسکواڈ کے ساتھ متحدہ عرب امارات جائیں گی۔
ہوم سیریز اور اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پاکستان ویمنز تربیتی کیمپ یکم ستمبر بروز اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
تربیتی کیمپ ، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور آئی سی سی کے لیے کوچنگ اسٹاف درج ذیل ہے۔
حنا منور (منیجر)، محمد وسیم (ہیڈ کوچ) جنید خان (اسسٹنٹ کوچ / بولنگ )،حنیف ملک (اسسٹنٹ کوچ / فیلڈنگ)، عبدالرحمن (اسپن بولنگ کوچ)، عمران خلیل ( اسٹرینتھ اورکنڈیشننگ کوچ، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر ) رابعہ صدیق (فزیو تھراپسٹ)، ولی
احمد ( انالسٹ ) اور نادیہ عارف (میسیور )۔
میچوں کا شیڈول (16 اور 18 ستمبر کو میچ شام 7 بجے شروع ہوں گے جبکہ 20 ستمبر کو میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا):
16 ستمبر – پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
18 ستمبر – دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
20 ستمبر – تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم