| | | | | |

سلو پچ پر تیزرفتاری،بٹلر پر جرمانہ،ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر،بابر اعظم کے قریب،بال بنوانے کی فیس لاکھوں روپے،کوہلی کا مذاق بنادیاگیا

جے پور۔کرک اگین رپورٹ

سلو پچ پر تیزرفتاری،بٹلر پر جرمانہ،ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر،بابر اعظم کے قریب،بال بنوانے کی فیس لاکھوں روپے،کوہلی کا مذاق بنادیاگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویرات کوہلی کی سنچری پر جوس بٹلر کی سنچری نے ایسا پانی پھیرا کی ہنسی مذاق کا طوفان آگیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کے خلاف دلچسپ میمز بن رہی ہیں۔یہاں تک لکھا گیا ہے کہ سلو پچ پر تیز بیٹنگ کرنے والے جوس بٹلر پر میچ فیس کا 90 فیصد جرمانہ۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ کوہلی ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے موزوں نہیں۔ڈراپ کرنا بنتا ہے۔ایک نےلکھا ہے کہ ویرات کوہلی اب بابر اعظم کے قریب ہوتے جارہے ہیں۔

ادھر انکشاف ہوا ہے کہ ویرات کوہلی،ایم ایس دھونی اور روہت شرما جیسے پلیئرز اپنے ہیئر کٹنگ کرنے والے کو فی نشست کا ایک لاکھ روپے معاوضہ دیتے ہیں لیکن یہ کم سے کم فیس ہے۔اس کا انحصار کھلاڑی اور اس کے ڈیزائن پر ہے جو ایک لاکھ سے کہیں زائد ہے۔

ماجرا کیا تھا

آئی پی ایل میں ہفتہ کو رائل چیلنجرز بنگلور کو راجستھان رائلز سے 6 وکٹ کی شکست ہوگئی ہے۔کوہلی نے آرسی بی کیلئے 113 رنزبنائے تھے لیک سنچری 67 بالز پر کی،یہ آئی پی ایل تاریخ کی سست ترین سنچری ہے۔جواب میں انگلش بیٹر جوس بٹلر نے 58 بالز پر یہ کام کردیا،فتح کیلئے جب ایک رن درکار تھا تو بٹلر نے چھکا لگاکر اپنے 100 رنز مکمل کئے۔

ویرات کوہلی کی سست ترین سنچری غیر مفید ثابت،بٹلر نے کوہلی کو میدان سے نکال دیا،آر سی بی کو چوتھی شکست

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *