| |

سری لنکا کی آئی سی سی کو عالمی عدالت میں گھسیٹنے کی دھمکی

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا حکومت کا آئی سی سی کے خلاف عالمی عدالت جانے کا اعلان،معطلی غیر قانونی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

 کھیل کے وزیر روشن رانا سنگھے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے معطلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کو معطل کرنے سے قبل باڈی نے درست طریقہ کار پر عمل نہیں کیا تھا۔فوری اقدام کے طور پر انہوں نے کہا کہ وہ معطلی کی نوعیت کو سمجھنے کے لیے آئی سی سی سے رجوع کریں گے، جس میں ناکام ہونے پر وہ باڈی کی تنازعات کے حل کی کمیٹی سے رجوع کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ بھی ناکام ہو جاتا ہے تو ہم کھیلوں کی ثالثی عدالت میں جائیں گے۔

بریکنگ نیوز،سری لنکا کرکٹ رکنیت معطل،ہرقسم کی پابندی،آئی سی سی اعلان،پاکستان کانمبر ساتھ لگ گیا

آئی سی سی نے یہ فیصلہ صوابدیدی طور پر کیا ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ معطلی کس بنیاد پر عائد کی گئی تھی۔ عام طور پر کسی ٹیم کو معطل کرنے سے پہلے ایک طویل طریقہ کار ہوتا ہے، یہ فیصلہ سالانہ جنرل میٹنگ میں لیا جاتا ہے جہاں تمام رکن ممالک ووٹ دیتے ہیں۔ .

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *