لاہور،کرک اگین رپورٹ۔ابھی بھی مکمل ٹھیک نہیں ہوا،ایک اننگ سے بابر پر آپ بات نہیں کرسکتے،فخرزمان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ فخرزمان نے کہا ہے کہ سب لوگوں کا شکریہ،جب میں ٹیم سے باہر تھا تو لوگ یاد کرتے تھے۔ابھی بھی میں فلو سے ریکوری نہیں ہوا،بہتری کی جانب ہوں۔کل جب ہم قذافی سٹیدیم آئے تو لگ نہیں رہا تھا کہ اتنا اچھا ہوگا،یہ توقع سے زیادہ بہتر ہے،جیسا سٹیڈیم بن گیا،دوسرے بھی ویسے ہی بننے چاہئیں۔
فخرزمان نے قذافی سٹیڈیم لاہورمیں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کین ولیمسن بچل نے اننگ بنائی۔انہوں نے بنیاد رکھی ،اگر ہمیں بھی ایسے ہی شراکت ملتی تو ہماری جانب سے بھی کوئی فلپس بن جاتا،ان کا دن تھا۔ایک سوال کے جواب میں فخرزمان نے کہا ہے کہ ہمارا سارا فوکس میچز پر ہے،بھارت کے خلاف جب میچ آئے گا تو دیکھاجائے گا۔بابر اعظم کے بارے میں فخر نے کہا ہے کہ جب کسی کی پرفامنس نہ ہو تو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں۔بابر کی کلاس کیلئے ایک میچ پر آپ کچھ نہیں بول سکتے۔میں یہ کہوں گا کہ جب دن ہو تو سب اچھا یوتا ہے،جب دن نہ ہو تو پھر کچھ بھی ہوجاتا ہے۔
پاکستانیوں کیلئے 8 فروری پھر بھیانک خواب،نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست