دبئی،کرک اگین رپورٹ۔بھارت کے سابق کپتان سنیل گاواسکر نے عمران خان کے ویژن کی ایک اور مثال پیش کی ہے،کہتے ہیں کہ کہ میں 1986 میں ریٹائرمنٹ لے رہا تھا،مجھے ایک سیریز میں عمران خان ملے اور کہا کہ ہم اگلے سال بھارت آرہے ہیں،میں چاہتا ہوں کہ جب ہم آئیں،بھارت کو بھارت میں ہرائیں تو آپ بھی سامنے ہوں۔میں نے کہا کہ ایسی سیریز کی کوئی اطلاع نہیں،انہوں نے کہا کہ آئی سی سی جلد اعلان کردے گی اور پھر اعلان ہوا۔
گاواسکر ٹین سپورٹس کیلئے وسیم اکرم،وقار یونس،بھارتی کرکٹرز کے ساتھ آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 2025 کے انگلینڈ افغانستان میچ کے بعد بات کررہے تھے،انہوں نے بتایا کہ پھر میں کھیلا۔عمران خان نے دعوے کے مطابق ہمارے ملک میں ٹیسٹ سیریز جیت لی،اس کے بعد مجھے 10000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کا موقع بھی اسی بہانے سے ملا۔
گاواسکر نے عمران خان کےساتھ جاوید میاں داد کے ٹیلنٹ اور سکلز کی تعریف کی اور واقعات بتائے،پاکستان کی اس وقت کی بائولنگ کی تعریف کی۔