بلفاسٹ۔کرک اگین رپورٹ۔سوریا ونشی تو ڈیبیو نہ کرسکے،بھارت کو آئرلینڈ سے ڈیبیو شکست،بڑا اپ سیٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارت کو بڑی اپ سیٹ شکست۔آئر لینڈ نے تاریخ میں پہلی بار بھارت کے خلاف کرکٹ جیت رقم کردی۔سوریا ونشی کا ڈیبیو تو نہ ہوسکا،بھارت کی آئرلینڈ کیخلاف شکست کا ڈیبیو ضرور ہوگیا۔
کپتان لورکن ٹکر کی ففٹی 50 رنزاور گیرتھ ڈیلانی کے 49 رنز کی مدد سے آئرلینڈ نے بھارتکو 183 رنزکا ہدف دیا۔ میتھیو ہالارڈ اور جے موندرا نے ڈیبیو پر بالترتیب 3 اور 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میتھیو ہمفریز نے بھی زخمی ویب کے ساتھ بولنگ کرنے کے باوجود تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار آغاز کے باوجود بھارت 148 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ شریاس آئیر کے ٹی 20 کپتان کے طور پر آغاز آئرلینڈ کے خلاف بے مثال نقصان کے ساتھ ہوا۔پاور پلے کے اختتام پر بھارت 3 وکٹ پر 68 کرچکا تھا۔
بھارت کو آخری 4 اوورز میں 54 رنزکی ضرور تھی اور 4 وکٹیں تھیں۔16 ویں اوور میں شیوم ڈوبے 25 رنزبناکر گئے تو بھارت مشکلات سے بڑھ گیا۔اکسر پٹیل بھی 15 کرسکے۔اس سے قبلابھیشک شرما 49 اور کپتان شری یاس ایئر3 کرسکے۔آئرلینڈ نے 2 میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔
