| | |

ٹی20 بلاسٹ،شاہین کے 4 چھکے،بائولنگ میں کیا بنی،نسیم شاہ ،زمان خان کی چمک

ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ

ٹی20 بلاسٹ،شاہین کے 4 چھکے،بائولنگ میں کیا بنی،نسیم شاہ بہترہوکر بھی ناکام۔شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم کو ایک اور شکست۔لیفٹ ہینڈ پاکستانی پیسر ٹی 20 بلاسٹ میں تاحال بلاسٹ نہیں ہوسکے ہیں۔وورسٹر شائر نے شاہین کی ٹیم ناٹنگھم شائر کے خلاف 5 وکٹ پر226 رنزبنائے،شاہین نے 4 اوورز میں 45 رنزکی مارکھائی،ایک وکٹ ملی،پیسر حسب سابق شروع کے اوورز میں ناکام ہی رہے۔جواب میں ناٹنگھم شائر10 بالز قبل صرف 170 پر ڈھیرہوگئی۔ایلکس ہیلز نے 71 رنزبنائے تو شاہین شاہ آفریدی نے 11 بالز پر 4 چھکوں کی مدد سے 29 کی اننگ کھیلی لیکن ٹیم 56 رنزسے پھر بھی ہارگئی ہے۔

ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے 31 بالز پر صرف 32 رنزبنائے۔ان کی ٹیم 5 وکٹ پر 174 رنزبناگئی۔جواب میں برمنگھم بیئرز9 وکٹ پر157 رنزبناسکی  ۔زمان خان نے 4 اوورز میں 34 رنز دیئے اور3 وکٹیں لیں۔

ایک اور میچ میں لیسٹرشائرکو نارتھمپٹن شائر نے 8 وکٹ سے ہرادیا۔ناکام ٹیم کے نسیم شاہ کے 4 اوورز میں 20 رنزکی کفایتی گیند بازی بھی کام نہ آئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *