| | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ الیون کا اعلان،کون بیسٹ الیون میں آسکا

 

دبئی،میلبرن،کرک اگین رپورٹ

 

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ الیون کا اعلان کردیا،دفاعی چیمپئین آسٹریلیا ایونٹ کی ناکامی کے بعد اس میں بھی جگہ نہ بناسکا۔ورلڈ ٹی 20 چیمپئن انگلینڈ کے 4 کھلاڑی ورلڈ ٹی 20 الیون میں شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے 2،2 جب کہ جنوبی افریقا ،زمبابوے اور نیوزی لینڈ سے ایک ایک کھلاڑی جگہ بنا گئے ہیں ۔

انگلینڈ کے ایلکس ہیلز 212 اسکور کی وجہ سے اوپنر ییں۔225 اسکور کرنے والے ان کے پیئر جوس بٹلر بھی شامل ہیں ۔بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو 296 اسکور کرکے ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں ،وہ نمبر 3 پر ہیں۔ان کے ہم وطن سوریا کمار یادیو 239 رنز کی وجہ سے اگلی پوزیشن پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 201 رنز بنانے کے باعث مڈل آرڈر میں آگئے۔زمبابوے کے سکندر رضا 10 وکٹ اڑانے اور 219 اسکور کرنے کی وجہ سے بطور آل رائونڈر لئے گئے ہیں۔شاداب خان کی 11 وکٹیں اور 98 اسکور تھے۔وہ بھی یہاں شامل ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان بیٹنگ اور بائولنگ ہرجگہ پیچھے،بابر اور رضوان ٹاپ 10 میں نہیں

مین آف دی ٹورنامنٹ سیم کرن 13 وکٹ کے ساتھ پیسر کے بادشاہ کے طور پر ہیں۔11 وکٹ لینے والے جنوبی افریقا کے اینرچ نورتج بھی الیون سائیڈ میں ہیں۔9 وکٹ لینے،150 سے زائد کی اسپیڈ کے ساتھ بال کرنے والے مارک ووڈ بھی ہیں۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 11 وکٹ کے ساتھ حتمی الیون کا حصہ ییں۔بھارت کے ہردک پانڈیا 12 ویں کھلاڑی ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *