ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کاخمار اتاردیا،سپر 8 میں رسائی یقینی
کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ
ICC/Getty Images
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کاخمار اتاردیا،سپر 8 میں رسائی یقینی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ ڈی میں بنگلہ دیش نے اہم ترین میچ میں نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے کر سپر 8 کیلئے قریب کنفرمیشن کی ہے۔سری لنکا مکمل طور پر باہر ہے اور نیدرلینڈز کیلئے اب سپر 8 مشکل خواب بن گیا۔
کنگسٹن میں ڈچ ٹیم 160 رنزکے تعاقب میں 8 وکٹ پر 134 رنزبناسکی۔راشد حسین نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے 5وکٹ پر 159 رنزبنائے تھے۔شکیب الحسن 64 پر ناقابل شکست لوٹے۔
اس کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے 3 میچز میں 4 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ڈچ ٹیم کے 2 میچز میں ایک پوائنٹ ہے۔
سری لنکا کے 3 میچز میں ایک پوائنٹ ہے۔
اب نیدر لینڈز کا میچ سری لنکا سے باقی ہے۔بنگلہ دیش کے مقابل آسان ٹیم نیپال ہوگی۔